پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ اور گورنرکے درمیان اختیارات کی جنگ میں اعلیٰ بیورو کریسی پھنس گئی ۔آئی جی خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری کو تبدیل کردیا ،مزید سیکرٹریوں کو بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان اور گورنر شاہ فرمان کے درمیان اختیارات کی جنگ میں بیورو کریسی کے اعلیٰ افسران زد میں آگئے ،زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ اور گورنر قبائلی اضلاع میں من پسند بیوروکریسی کو لانا چاہتے ہیں۔زرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید سیکرٹریوں کے تبادلوں کو بھی امکانات ہیں،
زرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو بیوروکریسی کے دباؤ پر تبدیل کیا گیا ،بیورو کریسی قبائلی اضلاع میں اپنی پسند کا قانون نافذ کرنے پر بضد ہے ،سپریم کروٹ کی روشنی میں قبائلی اضلاع میں پولیسنگ کا اختیار آئی جی کے پاس ہوگا ۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا کے تبادلے سے قبائلی اضلاع میں اصلاحات کا عمل متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔رواں ماہ لیویر اور خاصہ دار فورس کو پولیس میں ضم کیا جاناتھا،تبدیل ہونے والے آئی جی صلاح الدین نے سابقہ فاٹا میں پولیسنگ سے متعلق کافی تیاری کررکھی تھی