کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا،شیخ رشید کی بیان بازی پر سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصربرہم، بڑے اقدام کا اعلان کردیا

9  فروری‬‮  2019

صوابی (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے پی اے سی میں شمولیت کے حوالے سے ان کو روکنے کے بیان کے بارے میں دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا ہے کہ مجھے رولز کے مطابق کام کرنا ہے اور اس حوالے سے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا، وزیر اعظم عمران خان سے تمام معاملات ڈسکس کرونگا ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شام شاہ منصور ٹاؤن شپ میں نئے ایک ارب 44کروڑ روپے کی لاگت سے نئے سنٹرل جیل صوابی کی تعمیر کے سنگ بنیاد کے موقع پر منعقدہ تقریب اور بعد ازاں صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کے دوران کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت عبدالکریم خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا سپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی اپنی مرضی ہے اور اس کی اپنی پارٹی ہے وہ جس طرح کہیں بات کر سکتے ہیں لیکن ہم اپنے پارٹی کی ڈسپلن کی پابند ہے اور اپنے پارٹی کی لیڈر شپ سے بات کی ہے مجھے پتہ نہیں کہ شیخ رشید کا کیا مسئلہ ہے تاہم مجھے جو کام کرنا ہے وہ رولز کے مطابق کرنا ہے کسی سے ڈکٹیشن نہیں لونگا۔ تمام معاملات وزیر اعظم سے ڈسکس کرونگا انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور موجودہ حالات خاص کر معاشی حالات انتہائی خراب ہے اور یہ سب کچھ قوم کو معلوم ہے ۔ پی آئی اے، سٹیل مل ، ایل این جی یعنی نام کے جو بھی محکمے ہیں تمام ادارے معاشی حالات کی وجہ سے بحران کا شکار ہے اور یہ سب کچھ بیڈ گورننس کی وجہ سے ہے جس وجہ سے یہ ادارے خزانے اور ملک پر بوجھ بنے ہوئے ہیں پی آئی اے کے بیڑے میں 32عدد جہاز ہے اور18ہزار پی آئی اے میں ملازمین کام کر رہے ہیں ہر جہاز سواریوں سے بھرا آتا اور جاتا ہے لیکن اس کے باوجود اس وقت پی آئی اے 450ارب روپے خسارے میں جارہا ہے اسی طرح واپڈا جو ایک منافع بخش ادارہ ہے لیکن وہ بھی 46ارب روپے کے خسارے میں ہے

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا منصوبہ دو سال میں مکمل ہو جائیگا جس میں قیدیوں کے لئے ایک جدید ہسپتال کے علاوہ دیگر سہولیات بھی موجود ہونگے انہوں نے کہا کہ باچا خان میڈیکل کمپلیکس شا ہ منصور میں آکسیجن گیس کے حوالے سے متعلقہ حکام سے معلومات کر کے اس پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائیگا اسی طرح ایک عظیم اور بڑی عمارت پر گجو خان میڈیکل کمپلیکس مکمل ہو چکا ہے یہ سو ارب روپے کا منصوبہ ہے اسی طرح صوابی میں جدید سپورٹس کمپلیکس تکمیل کے آخری مراحل میں ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں وولٹیج کی کمی کو دور کرنے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے صوابی میں ایک بڑا 220کے وی گرڈ اسٹیشن قائم کیا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…