پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان کو بڑا چیلنج،مسلم لیگ (ن)کاپارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ ،حکومت کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 9  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومتی طرز عمل کا جائزہ لیا جائیگا جبکہ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں اپوزیشن آپ کی آمرانہ اور فاشست سوچ کو مسترد کرتی ہے ،،اپوزیشن ڈکٹیشن نہیں لے گی ،اپوزیشن حکومتی دھونس اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں،

عمران صاحب آپ سے گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کا سوال ہوتا رہے گا ،عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں علیمہ باجی کی رسیدیں دینی پڑھیں گی ،عمران صاحب پہلے کنٹینر پر چڑھ کے پارلیمان پہ حملہ کر رہے تھے ، اب پارلیمان کے اندر سے پارلیمان پہ حملہ کر رہے ہیں ،مدر آف آل این آر اوز ڈیل عمران صاحب علیمہ باجی کو دے دی گئی ہے، اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈرامہ کیا جارہا ہے،نیب عمران صاحب کو گرفتار کرے ۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ ن نے ردِعمل کا ا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،اجلاس میں حکومتی طرزِ عمل کا جائزہ لیا جائیگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں اپوزیشن آپ کی آمرانہ اور فاشست سوچ کو مسترد کرتی ہے ۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کان کھول کر سْن لیں ،اپوزیشن ڈکٹیشن نہیں لے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران کان کھول کر سْن لیں اپوزیشن حکومتی دھونس اور دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ۔انہوں ن کہاکہ عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں کہ اپوزیشن آپ کو آپ کی کارکردگی اور عوام کے ساتھ دشمنی پہ کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں دے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں آپ سے سوال ہوتا رہے گا کہ چھ مہینے میں ملکی قرضے 100ارب کیسے ہو گئے ؟انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ سے سوال ہوتا رہے گا کہ مہنگائی کی شرح دو گنی کیسے ہو گئی ۔

انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ سے گیس اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ کا سوال ہوتا رہے گا ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ سے ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس گھروں کا سوال ہوتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کان کھول کے سْن لیں علیمہ باجی کی رسیدیں دینی پڑھیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ سے ساہیوال کے معصوم لوگوں کے قتل کا سوال ہوتا رہے گا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب سلیکٹڈ وزیراعظم کے پاس نہ کوئی اختیار ہوتا ہے اور نہ کوئی عزت ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 22 کڑوڑ عوام آپ کو سلیکٹیڈ کہتی ہے کس کس سے بھاگے گیں ؟انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے کنٹینر پر چڑھ کے پارلیمان پہ حملہ کر رہے تھے اور اب پارلیمان کے اندر سے پارلیمان پہ حملہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ان کی حکومت اور ٹیم مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے کرپشن اور این آر او اور ڈیل کے نعرے لگائے جا رہے ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مدر آف آل این آر اوز ڈیل عمران صاحب علیمہ باجی کو دے دی گئی ہے، اب عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے ڈرامہ کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے خلاف واویلا سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب استعفیٰ دیں آپ نیب کے ملزم ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب عمران صاحب کو گرفتار کرے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عمران خان کی مرضی اور منشاء کی غلام نہیں، نہ ہی ان کی دھونس سے چل سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں، پارلیمان عمران خان کو جوابدہ نہیں۔ عمران خان نے کہاکہ عمران خان کی اس آمرانہ اور فسطائی سوچ کو ہم پاش پاش کر دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،

عوام دشمن حکومت نا لائق، ناتجربہ کار اور جھوٹی ہے۔انہوں نے کہاکہ چور چور اور کرپشن کا نعرہ لگا کر یہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے اور عوام کی دھیان کسی اور طرف لگانے کی کوشش کررہے ہیں انہوکں نے کہاکہ چور چور اور ڈاکو ڈاکو کی بات کی تو یہ بات بہت دور تک جائے گی اور کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی منشاء پر پارلیمنٹ نہیں چل سکتی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پارلیمنٹ کو جوابدہ ہونا پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو بادشاہ سلامت سمجھ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بادشاہ سلامت کوپارلیمان میں شہباز شریف کا سانحہ ساہیوال پر سوال کرنا گراں گزرا ۔

انہو ں نے کہاکہ عمران اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن آپ کی دھمکیوں کی وجہ سے آپ کی شرمناک نالائقی اور ناکامی پہ خاموش ہو جائے گی تو آپ کی بھول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ان سے سوالات کیا پوچھ لئیے ہیں کہ بادشاہ سلامت کی طبیعت پر بہت گراں گزرا ہے،ان کو پسند نہیں کہ ان سے کوئی سوال کرے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے تو اعلان کیا تھا کہ ہر روز ایک گھنٹا پارلیمان میں سوالوں کے جواب دیں گے ایک ہی سوال پہ ڈر کے بھاگ گئے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپوزیشن لیڈر اور چیئرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی شہباز شریف سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ انہیں خوف ہے کہ ان کی حکومت کی چوریاں پکڑی جائیں گی۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران خان این آر او کی باتیں اس لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ اس وقت مشرف کی گود میں بیٹھے تھے اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں ایک گھنٹہ سوالات کا خود جواب دیا کروں گا۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف نے ابھی دو سوال پوچھے ہیں تو عمران صاحب پارلیمنٹ سے ڈر کے بھاگ گئے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…