سعودی عرب، دبئی، ملائیشیا ،قطر اور برطانیہ کے شہریوں کو پاکستان آمد پر کونسی بڑی سہولت دینے کا اعلان کردیا گیا؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

9  فروری‬‮  2019

اسلام آباد(وائس آف ایشیا) پاکستان نے برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ دینے کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم کے خصوصی مشیر زلفی بخاری کے مطابق برطانیہ سمیت 5 ممالک کیلئے پاکستان آمد پر ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب، دبئی، ملائیشیا اور قطری کے شہری یکم مارچ سے اس سہولت سے فائدہ اْٹھا سکتے ہیں۔

زلفی بخاری کے مطابق برطانوی شہریوں کو آئندہ ماہ سے ویزہ آن ارائیول فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ حکومت نے کچھ عرصہ قبل ہی نئی ویزہ پالیسی جاری ہے۔ جس میں ملک کی 70سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ 175 ممالک کے لئے ای ویزہ متعارف کروائی گئی ہے۔ سفارتی کارڈ کی مدت ایک سال سے بڑھا کر تین سال کردی ہے ، 50 ممالک کے لئے ویزہ آن ارائیول کی سہولت دے رہے ہیں۔ برٹش امریکن پاسپورٹ رکھنے والے بھارتی باشندوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت ہوگی۔ پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کے تحت ایاٹا کے پاس رجسٹرڈ ٹور آپریٹر زاستفادہ حاصل کرسکیں گے اور دنیا بھر سے گروپوں کی صورت سیاح پاکستان لا سکیں گے۔اس سے قبل سفارتی کارڈ کی مدت ایک سال تھی جسے بڑھا کر تین سال کردیا گیا ہے۔ تبلیغ کے لئے ویزہ کی مدت 45دن جبکہ افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آنے والے طلبہ جو ڈگری سطح کی تعلیم کے لئے آتے ہیں ان کو 2سال کا ویزہ جبکہ ماسٹر سطح پر تعلیم کے لئے آنے والوں کو 4سال کے لئے ویزہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نئی ویزہ پالیسی سے سیاحوں کو آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور اوپن کنٹونمنٹس جانے کے لئے این او سی لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صحافیوں کے لئے ویزہ کی سہولیات وزارت اطلاعات ونشریات دے گی۔ ملائیشیا کیلئے ویزہ میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…