منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بیرون ملک پی ایچ ڈی وظائف کے لیے درخواستیں طلب کر لیں ،تفصیلات جاری

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے مختلف شعبہ جات میں بہترین تعلیمی قابلیت رکھنے والے پاکستانی اور آزاد کشمیر کے شہریوں کو بیرون ملک پی ایچ ڈی وظائف فراہم کرنے کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 18فروری2019ہے۔ یہ وظائف ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ترقی یافتہ ممالک کی بہترین جامعات میں خزاں 2019اور بہار2020کے لیے دیے جائیں گے ۔

درخواست گزاروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آن لائن پورٹل : eportal.hec.gov.pkکے ذریعے درخواستیں جمع کروانا ہوں گی اور درخواست گزاروں کی تعلیمی قابلیت ایم فل، ایم ایس یا اس کے مساوی ہونی چاہیے ۔ ایسے درخواست گزار جن کی ایک سے زائد سیکنڈ ڈوژن ہے وہ درخواست دینے کے اہل نہیں ۔ مزید براں اہل درخواست گزاروں کاسالانہ سسٹم کے تحت ایم ایس، ایم فل یا اس کے مساوی ڈگری میں فرسٹ ڈوژن ہونا لازمی ہے اور سمسٹر سسٹم میں کم از کم سی جی پی اے 3.0/4.0ہونا چاہیے ۔ درخواست جمع کروانے کے لیے سرکاری جامعات اور کالجز کے کل وقتی اساتذہ اور سرکاری ریسرچ اینڈڈویلپمنٹ کے اداروں میں کام کرنے والے افراد کی عمر کی حد 40سال ہونی چاہیے جبکہ دیگر درخواست گزاروں کی عمر کی حد 35سال رکھی گئی ہے ۔ درخواست گزاروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں ستر فیصد نمبر بھی حاصل کرنا ہوں گے ۔ یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ تمام وظائف ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ٹیسٹ کی بنیاد پر صوبائی کوٹہ کو مدنظر رکھتے ہوئے دیے جائیں گے ۔ جس جامعہ میں درخواست گزار کو وظیفہ پر داخلہ ملے گا، اس جامعہ کی جانب سے داخلہ دینے کے لیے شرائط جیسا کہ International GRE, IELTSوغیرہ کے امتحانات بھی درخواست گزار کو پاس کرنا ہوں گے ۔ درخواست گزاروں کو یہ نصیحت کی جاتی ہے کہ وہ داخلہ لینے سے پہلے جامعات کی جانب سے دی گئی شرائط مکمل کر لیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…