اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے دورے پر آئے جرمن شہری نے اسلام قبول کرلیا

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آن لائن)جرمن شہری نے اسلام قبول کر لیاجرمن باشندے مارسل کا اسلام قبول کرنے کے بعد اسلامی نام زاہد اسلام رکھا گیا ہری پور کے مذہبی سکالر مفتی اظہر محمودہزاروی نے اپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھ بیعت ہونے کے ساتھ اسلام قبول کروایا مفتی اظہر نے اس موقع پرکہا کہ دین اسلام ہی دنیا آخرت کا اصل مذہب ہے تمام مسلمان اس کی سربلندی کے لیے اپنا کردار اد اکریں جوکہ بھی انسان کلمہ توحید پڑھ لے وہ اسلام کی روح سے مسلمان ہو جاتا ہے

امت مسلمہ کو اپنے دین کی اشاعت کے ساتھ غیر مذاہب کے لوگوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آنا چائیے پاکستان میں اقلیتوں کو بھی مذہبی آزادی حاصل ہے دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے دنیا کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھی تیاری کرنی چائیے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہری پور کے رہائشی حافظ شاہد جوکہ جرمنی سے ہری پور آئے تھے ان کی رہائش گا ہ پر ان کے ہمرا ہ جرمن شہری مارسل بھی موجود تھے ہری پور کے معروف مذہبی سکالر مفتی اظہر محمود ہزاروی نے دیگر مذہبی رہنماؤں سے خطاب کے دوران کہا کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا ہے ملک میں اسلامی قوانین پر عمل درآمد ہونا چائیے اس موقع پر جرمن باشندے مارسل نے مفتی اظہر محمودہزاروی کے ہاتھ پر بیعت ہونے کے ساتھ اسلام قبول کیا جھنوں نے جرمن شہری کا اسلام نام زاہد اسلام رکھا اس موقع پر دیگر علاقہ عمائدین بھی موجود تھے اسلام قبول کرکے مسلمان ہونے والے زاہداسلام کا کہنا تھا کہ وہ دین اسلام مذہب سے متاثر تھا اللہ اور اس کے رسول نے جو فرمایا ہے وہ ہی حق سچ ہے اسلام ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنے کی تلفین کرتا ہے اسلام قبول کرنے کے بعد خوشی محسوس کر رہا ہوں نماز ادا کرنے سے دل کو حقیقی سکون قلب ملتا ہے اسلام قبول کر نے کے بعد اللہ اس کے رسول کے احکامات ماننے کے ساتھ ان پر زندگی گزارنے کی پوری کوشش کروں گا

اسلام ہی ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام میں انسانی زندگی کے تمام مسائل کا ایک بہترین حل پیش کیا گیا ہے آج ضلع ہری پور کے موضع گلہم میں اپنے دوست حافظ شاہد جوکہ جرمنی سے میرے ساتھ آئے ہیں پاکستان میں رہائشگاہ پر مفتی اظہر محمود ہزاروی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کا شرف بھی حاصل ہو گیا ہے اس موقع پر موجود اہلیان علاقہ اور مذہبی راہنماؤں سے خطاب کے دوران مفتی اظہر نے کہا کہ جس نے کلمہ توحید پڑھ لیا وہ ملت اسلامیہ کی لڑی سے منسلک ہو گیا

اور اس کے تمام حقوق پوری امت مسلمہ پر فرض ہوگئے، اس کے حقوق کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں ذمہ دار افراد سے قیامت کے روز سخت باز پرس ہوگی، ایک سوال کے جواب میں مذہبی سکالر مفتی اظہر محمود ہزاروی سرپرست الکرم فرینڈز ضلع ہری پور چیئرمین سرونٹس آف اسلام نے کہا کہ اسلام قومیت کی نفرتوں کو ختم کرکے اتفاق و اتحاد کی سیسہ پلائی دیوار بنا دیتا ہے جس کا ذکر کرتے ہوئے قرآن مجید میں اﷲ تعالیٰ نے فرمایا بے شک تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں نبی پاکؐ نے فرمایا مسلمانوں کی مثال ایک جسم کی طرح ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…