جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اختیارات کے ناجائز استعمال کاالزام،نیب نے مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و سابق وفاقی وزیر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نیب نے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان نیب کے مطابق کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی طور پر 3 کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پلاٹوں کے عوض کامران مائیکل نے بھاری رشوت لی اور انہوں نے 2013 میں افسران پر غیرقانونی الاٹمنٹ دینے کیلئے دباؤ ڈالا۔ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کامران مائیکل پر اسی طرح کے 16 پلاٹس کے حوالے سے ریفرنس بھی فائل کیا گیا ہے۔ ن لیگی رہنما کامران مائیکل اقلیتوں کی مخصوص نشست پر مارچ 2012 سے تاحال سینیٹر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں مختلف وزراتوں پر وزیر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سے ہی سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔  قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کامران مائیکل پر بحیثیت وفاقی وزیر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیب کی جانب سے کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ترجمان نیب نے سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…