لاہور (آن لائن) سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے عدنان ثناء اللہ نے زیادتی کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق صنفی تشدد کی خصوصی عدالت کے جج رحمت علی نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ملزم عدنان ثناء اللہ
کے وکلاء نے بریت کی درخواست دائر کردی اور موقف اختیار کیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمے میں نامزد کیا گیا۔عدالت بری کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کیس کی سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔ ملزم کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے زیادتی کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔