منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عوامی فلاح و بہبود کی خاطر نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں : وزیر اعظم

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کی خاطر نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں، بیورو کریسی کو مداخلت سے بچانا ہمارامشن ہے ۔جمعہ کو کو یہاں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت سول سروس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 60 اور 70 کی دہائی میں پاکستان کی سول سروس خطے کی بہترین سروس تھی۔

ماضی میں خطے کے ممالک ہم سے سیکھتے رہے، سیاسی مداخلت سے پاکستان میں سول سروس کا زوال شروع ہوا، سول سرونٹس کوبے جا تنگ کرنے سے کام رک جاتا ہے، ہمارا مشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم عوامی فلاح و بہبود کی خاطرنظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں، اس کے لیے نیک نیتی سے اصلاحات کا ایجنڈا لائے ہیں، لوکل گورنمنٹ کا ایسا ماڈل لا رہے ہیں جس میں مقامی نمائندے عوامی فلاح و بہود میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارامشن ہے کہ بیوروکریسی کو سیاسی مداخلت سے بچایا جائے اور ہر تقرری صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے کیونکہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری کے رہنما اصول ہیں، موجودہ دور مہارت کا دور ہے ، ہرشعبے میں ماہرافراد ہی کام کرسکتے ہیں، دْنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ماہر افراد کی میرٹ پر بھرتی ہے، اداروں کے بورڈز میں اچھی شہرت اور اہل افراد کو شامل کیا جارہا ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، ہمیں وسائل کے ضیاع کوروکنا ہوگا، ٹاسک فورس ملکی مفادمیں جرات مندانہ سفارشات دے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…