اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور دیگر کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشد ملک چھٹی پر تھے ۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8فروری کی تاریخ مقرر کررکھی تھی ۔کسی کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔