پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

حویلیاں طیارہ حادثہ کیس ،عدالت میں ایسا انکشاف کر دیاگیا کہ متاثرین کے زخم پھر سے تازہ ہوگئے

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثہ کیس کے دور ان طیارہ حادثہ کی انکوائری مکمل نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ عدالت عالیہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مزید آٹھ ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مارچ کے پہلے ہفتے میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دور ان انکشاف ہوا کہ چھبیس ماہ گزر گئے لیکن انکوائری رپورٹ مکمل نہ ہوسکی ،حکام کی جانب سے انکوائری مکمل کرنے کیلئے مزید آٹھ ماہ مانگ لئے گئے۔ تاہم عدالت نے کہاکہ طیارہ حادثے کا شکار کیوں ہوا انکوائری منطقی انجام تک نہ پہنچ سکی ، عدالت نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مزید آٹھ ماہ میں انکوائری مکمل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے مارچ کے پہلے ہفتے میں انکوائری رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ۔ حکام نے بتایا کہ جہاز کے کچھ پرزے فرانس اور کچھ امریکی ساختہ تھے، حکام نے بتایا کہ غیر ملکی پرزے ہونے کے باعث انکوائری کو وقت لگ رہا ہے۔حکام سول ایوی ایشن اتھارٹی نے استدعا کی کہ انکوائری تاحال جاری ہے مزید وقت درکار ہوگا بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔یاد رہے کہ طیارے حادثہ میں شہید ہونے والے پائلٹ کی والدہ شاہدہ منصور نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے عدالت سے رجوع کررکھا ہے اور درخواست کی کہ جوڈیشل کمیشن حادثے کی تحقیقات کرے۔طیارہ حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 مسافر شہید ہوئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…