کراچی(این این آئی)مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے قومی ایئرلائن کی تباہی کی وجہ بد دیانتی کو قرار دیا ۔گذشتہ دنوں پی آئی اے ہیڈ آفس کے دورے کے دوران مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے افسران اور ملازمین کو اصلاحی بیان دیا۔ انھوں نے کہا کہ دیانت داری نہ ہونے سے ادارے تباہ ہوگئے۔مولانا طارق جمیل نے اس امکان کو
رد کردیا کہ پی آئی اے کی تباہی میں کسی سازش کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے میں دیانت داری نہ رہے تو وہ کبھی پھلتا پھولتا نہیں ہے، سارے ادارے اس ہی لئے ڈوبے پڑے ہیں کیوں کہ دیانت داری اور سچائی چلی گئی۔بیان کے دوران مولانا طارق جمیل نے حلال کمانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حرام میں برکت نہیں ہے