ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ریاست مدینہ کے خود ساختہ حکمران،شیخ رشید کی سترہ گاڑیوں کے شاہی قافلہ میں آمد پر ہنگامہ برپا ہوگیا، شدید تنقید

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یوپی آئی) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز کا بزنس کلاس میں سفر کرنا ریاست مدینہ کے خود ساختہ حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا یہ سیاست نہیں بلکہ منافقت ہے۔اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اپنے سینیٹرز کو بزنس کلاس میں سفر کرنے پر سرزنش کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان میں قیادت کا فقدان ہے اور وہ اپنی جماعت کے راہنماؤں کو بتائیں کہ سادگی کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کا سفر جہاز کی بزنس کلاس میں کرنا کیا ریاست مدینہ کے حکمرانوں کا حق ہے اپنے انداز و اطوار سے تحریک انصاف کے راہنما ریاست مدینہ کے نام نہاد خادم نہیں بلکہ مغلیہ سلطنت کے شہزادے لگتے ہیں اور ان کے لیڈر شہنشاہ جہانگیر بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بزنس کلاس میں سفر کرنے پر سینیٹرز پر برہم ہونا ان کی قیادت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی سیاست میں منافقت کا سہارا نہیں لیا وزیراعظم عمران خان خود تو ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرنے کے عادی ہیں اور ان کے وزیر مشیر بزنس کلاس میں سفر کرنے کے شوقین ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید کی سترہ گاڑیوں کے شاہی قافلہ میں آمد ان کی کھلی منافقت ہے شیخ رشید کی باتوں اور عمل کو منافقت کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے شاہی دربار کے اراکین کو بتائیں کہ سادگی کا مطلب کیا ہے اور سیاسی مخالفین پر الزام تراشیاں کرنا اور خود مغلیہ شہزادوں کے انداز اپنانا تحریک انصاف کا سلوگن ہے۔  وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹرز کا بزنس کلاس میں سفر کرنا ریاست مدینہ کے خود ساختہ حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا یہ سیاست نہیں بلکہ منافقت ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…