منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال،گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کو عدالت میں پیش کردیا گیا،جے آئی ٹی کی در خواست پر بڑا حکم جاری

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال(یوپی آئی)سانحہ ساہیوال میں گرفتار سی ٹی ڈی کے چھ اہل کاروں کو سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ،جے آئی ٹی کی در خواست پر عدالت نے 15یوم کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی اور حکم دیا کہ ملزموں کو دوبارہ 21فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔گرفتار ملزموں صفدر حسین،رمضان،احسن خاں،حسنین اکبر،سیف اللہ عابد اور ناصر محمود کو پولیس کی بکتر بند گاڑی میں لایا گیا ۔سیکیورٹی کے

سخت انتظامات کئے گئے تھے۔سی ٹی ڈی کے اہل کاروں کو19جنوری کو جی ٹی روڈ پر پل55کے قریب کار پر فائرنگ کر کے چونگی امر سدھو کے شادی پر بورے والا جانے والے ایک ہی خاندان کے مہر خلیل احمد،اسکی بیوی نبیلہ اور13سالہ بیٹی اریبہ اور کار ڈرائیور ذیشان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا جس کا پولیس یوسف والہ نے 20جنوری کو مقدمہ324,302ت پ اور7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کیا تھا اورجے آئی ٹی وزیرا عظم کے حکم پر بنائی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…