پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان کے اہم ڈیم میں دراڑیں پڑ گئیں ،پانی رسنا شروع ،خوف کے مارے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ،صورتحال انتہائی تشویشناک

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

گوادر(آن لائن ) پسنی کے ماکولہ ڈیم میں دراڑیں پڑ گئیں ،پانی رسنا شروع ہوگیا،خوف کے مارے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ، سوکے قریب گھرانے محفوظ علاقوں میں شفٹ ہوگئے ،متاثرین کا کہنا ہے بھوک اور سردی کی وجہ سے لوگوں کا براحال ،اسکول بند ہونے کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی متاثر ہورہی ہے ،کوئی سرکاری نمائندہ ہمیں پوچھنے نہیں آیا

تفصیلات کے مطابق پسنی کے’’ ماکولہ ‘‘ نامی علاقے کے لوگوں نے ڈیم ٹوٹنے کے خوف سے اپنے گھربار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کردی علاقے سے آنے والی اطلاعات پرجب مقامی میڈیا کی ٹیم نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا تو وہاں مکینوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ ماکولہ ڈیم‘‘ میں دراڑیں پڑنے اور پانی کی مسلسل رسنے سے لوگ خوف زدہ ہوکر نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں انہوں نے بتایاکہ کہ ماکولہ شرقی اور ماکولہ غربی کے ایک سو کے قریب آبادی اپنے گھر بار چھوڑ کر بے سروسامانی کی حالت میں محفوظ میدانی علاقوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی ہے متاثرین نے بتایا کہ وہ گزشتہ پندرہ دنوں سے بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ سمیت کسی بھی سرکاری نمائندے نے انکی حال پرسی نہیں کی ہے ،علاقہ اور گھر بار چھوڑنے کی وجہ سے بھوک اور سردی نے لوگوں کا براحال کردیا ہے جبکہ سرکاری اسکول کے بندش سے بچوں کی پڑھائی بھی شدیدمتاثر ہوئی ہے لوگوں نے بتایا کہ اپنے گھربار چھوڑنے کی وجہ سے وہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور سر چھپانے کے لیئے انکے پاس جگہ نہیں ہے واضح رہے کہ ماکولہ ڈیم کی تعمیرات کا کام سال2017کو پائیہ تکمیل کو پہنچا 8مئی 2017کو ایم پی اے گوادرمیر حمل کلمتی نے اسکا افتتاح کیاتھا حالیہ بارشوں سے ڈیم میں 19فٹ تک پانی جمع ہوگئی ہے لیکن پانی کی نکاسی کا عمل ابھی تک شروع نہیں کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…