جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

آسیہ بی بی آزاد ہے اور بیرون ملک نہیں بلکہ کہاں مقیم ہے؟،شاہ محمود قریشی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 6  فروری‬‮  2019 |

لندن (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد ہے ، ملک چھوڑناچاہے تو چھوڑ سکتی ہے ،پاکستان میں رہی تو حکومت تحفظ فراہم کریگی ،آزاد جموں وکشمیر میں سب کو رسائی دی ہوئی ہے ، سب کو کہتے ہیں آئیں اورصورتحال کا خود جائزہ لیں ،ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے،بھارت جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اس کو چھپانے کیلئے وہاں رسائی نہیں دیتا، ہمیشہ کہتے رہے افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے ،

پاکستان افغانستان مسئلے کے پرامن حل کے سلسلے میں سہولت کاری جاری رکھے گا،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے،وزیراعظم عمران خان پاکستان کے مفاد میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت کسی سے بھی ملنے کو تیار ہیں۔ بدھ کو بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویومیں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آسیہ بی بی اس وقت پاکستان میں موجود ہیں اور آزاد ہیں،سپریم کورٹ نے انکو بری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ آسیہ بی بی کا اپنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو صاف پیغام دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی رٹ کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔ایسا کر نے والوں کی گرفتاریاں کیں اور جیلوں میں ڈالا ہے۔آسیہ بی بی آزاد ہے، وہ ملک چھوڑنا چاہے تو چھوڑ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں رہنا چاہتی ہے تو حکومت اس کو تحفظ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے دورے کا مقصد عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کی آواز بلند کرنا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و خوشحالی کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی گمراہ کن منظر کشی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کے کمشنر اور آل پارٹی پارلیمنٹیرین گروپ کی رپورٹس نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا ہے۔

انہوں ن ے کہاکہ ہم آزاد جموں کشمیر میں سب کو رسائی دی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم خوش آمدید کہتے ہیں آئیں اور وہاں صورتحال کا خود جائزہ لیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جو مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم ڈھا رہا ہے اس کو چھپانے کے لیے وہاں رسائی نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سے کہتا رہا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ افغان مسئلہ کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے سیاسی مفاہمت ہے۔انہوں نے کہاکہ

جب امریکی قیادت میں سیاسی مفاہمت میں دلچسپی کا اظہار کیا تو پاکستان نے سہولت کاری کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان مسئلے کے پرامن حل کے سلسلے میں سہولت کاری جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سمجھنا ہوگا کہ فوجی طاقت سے افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کو اپنی سرحد کے اندر ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کی اگر کوئی پناہ گاہیں باقی ہیں تو وہ سرحد کی دوسری پار افغانستان میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے مفاد میں امریکی صدر ٹرمپ سمیت کسی سے بھی ملنے کو تیار ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…