منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

وزارت سمندر پار پاکستانیز کابیرون ممالک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد بڑھانے ،عربی زبان پر بھی عبور رکھنے والوں کیلئے بڑا فیصلہ

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ممالک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد بڑھانے اور اوپی ایف کے معاملات میں مزید بہتری کا فیصلہ کیا ہے،خلیجی ممالک میں ایسے افراد جو اردو کیساتھ ساتھ عربی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں انہیں عوام کے مسائل کیلئے استعمال کیا جائیگا۔بدھ کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت سمندر پار پاکستانیز نے بیرون ممالک کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد بڑھانے اور اوپی ایف کے معاملات میں مزید بہتری کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوپی ایف کی تشکیل نو کی ضرورت ہے جس پر ہم کام کررہے ہیں ، مختلف ممالک میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اوپی ایف کے سفیر ہوتے ہیں،ہم نے ویلفیئر اتاشیوں کو کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے زیادہ محنت سے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 3کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ہیں جن کی تعداد 4 کی جائے گی۔ سعودی عرب میں اس وقت 4کمیونٹی ویلفیئر اتاشی خدمات سر انجام دے رہے ہیں وہاں پر ان کی تعداد 6کر رہا ہوں اور 6ماہ بعد سعودی عرب میں ویلیفیر اتاشیوں کی تعداد 8کر دی جائے گی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوگوں کو بھیجنے کی وجہ سے اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے اس لیے ہم ایسی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں کہ خلیجی ممالک میں ایسے افراد جو اردو کے ساتھ ساتھ عربی زبان پر بھی عبور رکھتے ہیں انہیں عوام کے مسائل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نمایاں پاکستانی جو سعودی عرب ، قطر میں مقیم ہیں ہم انہیں پاکستانی کمیونٹی اور ویلفیئر اتاشیوں کی مدد کیلئے سسٹم میں لانا چاہ رہے ہیں اور وہ لوگ بڑے شوق سے کام کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ خلیجی ممالک میں ترجمان کی وجہ سے کافی مسائل ہیں، غریب آدمی ترجمان کا محتاج ہوجاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ترجمان پاکستانی ہو جو پاکستان کے حقوق کیلئے عربی زبان بول سکے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…