منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ علیم خان دیتے رہے،وزیراعظم کو شریک ملزم بنانے کا مطالبہ کردیاگیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے علیم خان کیس میں وزیراعظم کو شریک ملزم بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علیم خان کرپشن کیس میں وزیراعظم عمران خان کو شامل تفتیش کیا جائے۔ سیکریٹری اطلاعات پی پی پی نے ایک بیان میں کہا کہ پوری دنیا کو پتا ہے کہ علیم خان وزیراعظم عمران خان کے خرچے اٹھاتے رہے ہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان کی کچن سے لے کر گاڑیوں، جہاز اور ہیلی کاپٹر کا خرچہ علیم خان دیتے رہے۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ شوکت خانم، نمل اور تحریک انصاف کو بھی علیم خان کروڑوں روپے سالانہ چندہ دیتے ہیں۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر علیم خان پر کرپشن یا ناجائز اثاثوں کا الزام ہے تو عمران خان بھی اس زد میں آتے ہیں۔ مولابخش چانڈیونے کہا کہ عمران خان جس شخص کی دولت خرچ کرتے ہیں وہ اس کی کرپشن میں بھی برابر کے شریک سمجھے جائیں گے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر ادارے آزاد ہیں تو پھر وزیراعظم عمران خان کے اخراجات کا بھی فوری آڈٹ کراویا جائے۔مولابخش چانڈیو نے کہا کہ گذشتہ چند سالوں کی آڈٹ سے ہی علیم خان کی کرپشن میں عمران خان کی حصے داری کھل کر سامنے آجائے گی۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اگر وزیراعظم کو شامل تفتیش نہیں کیا گیا تو کوئی اس احتساب کو نہیں مانے گا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ اخراجات پر دوسروں کے خلاف تحقیقات ہو سکتی ہیں تو وزیراعظم کے خلاف کیوں نہیں ہو سکتی۔مولابخش چانڈیو نے کہاکہ کرپشن کے خلاف تحقیقات کرنے والے ادارے اب اس معاملے میں بھی ذرا تحرک دکھائیں۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…