کوئٹہ (این این آئی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹرمولانا عبد الغفور حیدری نے حکومت سے حج سبسٹڈی دینے کا مطالبہ کردیا کہتے ہیں یہ کیسی اسلامی فلاحی ریاست ہے جو حاجیوں کو حج پر جانے سے روک رہی ہے سینما کو سبسٹڈی دی جاسکتی ہے تو حج کو کیوں نہیں۔
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امورکے چیئر مین سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے پاررلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس بلایا وزیر مذہبی امور نہ آئے جب بعد میں پوچھا تو کہا ایک لاکھ ستاون ہزار اضافہ سے انکار کیا گیا کابینہ نے منظوری دی تو ایک لاکھ ستاون ہزار اضافہ منظوری دی گئی سینٹ قائمہ کمیٹی نے کراچی حاجی کیمپ کا دورہ کیا وزیر اور سیکرٹری اجلاس میں نہیں آئے وزارت نے بتایا کہ ڈالر مہنگا ہوا وجہ بتائی وزارت والے خود ہی مفتی بن جاتی ہے زراعت بجلی کھاد سبسٹڈی دیتے وہ جائز تو حج کے لئے ناجائز کیسے ہوگیا قائمہ کمیٹی نے حج سبسٹڈی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے بھارت سبسٹڈی دے رہا تو اسلامی فلاحی ریاست کیوں نہ دے وزارت کے دوسو سے زائد ملازمین اور وفودکے اخراجات حاجیوں کے پیسوں سے دیئے جاتے ہیں استطاعت کا بہانہ گھڑ کر جان چھڑائی جارہی ہے ڈالر اضافہ بے شک شامل کرلیں مگر سبسٹڈی دے دیں سینما بنانے کے لئے سبسٹڈی دی جاسکتی ہے تو حج کے لئے ناجائز کیسے ہوگی حج قرعہ اندازی نام نہاد ہوتی ہے تبدیلی حاجیوں پر ڈرون حملہ کے لئے تو نہیں اسلامی فلاحی ریاست حاجیوں کو حج پر جانے سے روک رہی۔