پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز گاڑی کی نمبرپلیٹ تبدیل کرکے کس اہم شخصیت سے ملنے گئے؟فیصل واوڈا کی بات کا رخ کس اہم ادارے کے سربراہ کی طرف ہے؟راناثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ ( ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کی بات کا رخ صرف پاکستان کے دو اہم اداروں کے سربراہان کی طرف ہے، نواز شریف اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں اور ان کی رہائی سے متعلق فیصلہ بھی عدالت کو ہی کرنا ہے، اس طرح کے بیانات سے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومتی وزرا ء ابہام پیدا کر رہے ہیں،

ان کی کوئی سوچ نہیں اور ان کے وفاقی وزیر اداروں کے سربراہان کے متعلق اس قسم کی گفتگو کر رہے ہیں کہ فلاں صاحب ان سے رات کے اندھیرے میں ملنے کے لیے آئے اور انہوں نے آ کر گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی بات کا رخ صرف پاکستان کے دو اہم اداروں کے سربراہان کی طرف ہے، نواز شریف اس وقت عدالتی تحویل میں ہیں اور ان کی رہائی سے متعلق فیصلہ بھی عدالت کو ہی کرنا ہے، اس طرح کے بیانات سے اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف والے نہ حکومت کر پا رہے ہیں اور نہ ہی معیشت کو بہتر کر پا رہے ہیں اور معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اگلے 6 ماہ میں معاشی ایمرجنسی لگنے کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے لہٰذاوہ چاہتی ہے کہ عوام کا بھی ان باتوں سے دھیان ہٹا رہے اور اپوزیشن بھی اس بات نہ کرے اور یہ کسی نہ کسی مسئلے میں لوگوں کو الجھائے رکھیں۔انہوں نے نواز شریف کی ڈیل کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کے جواب میں کہا کہ حکومت بولنے سے پہلے سوچے کہ وہ کیا کہہ رہی ہے کیونکہ اگر نواز شریف کی ضمانت ڈیل کے نتیجے میں ہونی ہے تو کیا سزا بھی ڈیل کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…