جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

گرفتاری کے فوری بعد علیم خان کا بڑا اقدام، وزیراطلاعات چوہدری فواد نے تصدیق کردی،حکومت کا باضابطہ ردعمل ،دوٹوک اعلان کردیاگیا

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد نے تصدیق کی ہے کہ گرفتاری کے فوری بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیج دیا ہے ، علیم خان کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب کیا بہانہ بنائیگی؟احتساب کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ،اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کے لیے مضبوطی کا باعث ہے،ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے،

میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے، میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی، پی ایس ایل میں اشتہارات کا بڑا حصہ سپورٹس چینل کو چلا جائیگا،معاشی مشکلات کے باعث حج پر سبسڈی نہیں دی جا رہی، میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہو گا۔ بدھ کو ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرنٹ میڈیا میں خلا ء کم ہوتا جا رہا ہے،ٹیکنالوجی کی دنیا میں تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ ٹیکنالوجی میں بہت زیادہ جدت آ رہی ہے۔وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اخبارات کی بندش کے باعث بے روزگاری کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ اخبارات کی بندش کی وجہ معیشت نہیں ،ٹیکنالوجی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے لیے اشتہارات میں کمی آ رہی ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حکومت نے ڈیجیٹل میڈیا کو ایڈورٹائزنگ ٹول میں شامل کیا۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ فیس بک سے بات کی ہے کہ اپنا آفس پاکستان میں کھولے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کوشش ہے کہ اشتہارات کی مد میں پاکستان سے پیسہ باہر نہ جائے۔چوہدری فواد نے کہا کہ ہزاروں بچے میڈیا کی ڈگریاں لے کر مارکیٹ میں آ رہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم میڈیا کی ہیت تبدیل کر رہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اے پی پی کو ڈیجیٹل سروس آف پاکستان بنانے کا منصوبہ ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری کو مستقبل کیلئے ریسرچ کرنا ہو گی۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے میڈیا بجٹ کو بہت زیادہ بڑھا دیا تھا۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ ایروس نے پاکستان کی ڈرامہ سیریل ساڑھے 4لاکھ ڈالر میں خریدی ہے۔چوہدری فواد نے کہا کہ اشتہارات کی تعداد میں وقت کیساتھ ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پی ایس ایل میں اشتہارات کا بڑا حصہ سپورٹس چینل کو چلا جائیگا۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ معاشی مشکلات کے باعث حج پر سبسڈی نہیں دی جا رہی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ میڈیا کو جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہو گا۔بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جیسے ہی علیم خان کی گرفتاری کا کہا گیا، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح علیم خان نے فوری استعفیٰ دیا اس سے کلچر کا واضح فرق نظر آتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پتہ چلتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں کیا کلچر ہے اور باقی جماعتوں میں کیا ہے۔ ؟ انہوں نے کہاکہ علیم خان کی گرفتاری کے بعد سمجھ نہیں آتا اپوزیشن اب کیا بہانہ بنائے گی۔؟ہم احتساب کے عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا مضبوط ہونا پاکستان کے لیے مضبوطی کا باعث ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…