لاہور (نیوز ڈیسک)اب شہریوں اور کسانوں کو موٹر اور ٹیوب ویل کی تنصیب سے پہلے لائسنس لینا ہوگا، نئی فیس وصول کرنے کے فیصلے سے عوام کے ہوش ہی اڑ گئے ہیں، لاہور سمیت پنجاب بھر میں زیر زمین پانی کے ذخائر کی کمی کو روکنے کی خاطر پنجاب حکومت نے نئی حکمت عملی تشکیل دی ہے، جس کے لیے ایک قانون بنایا جا رہا ہے اس قانون کا اطلاق گھریلو صارفین پر بھی ہو گا،
پنجاب حکومتنے پانی کے ضیاع کو روکنے کی خاطر حکومت نے گھریلو صارفین اور کسانوں کو بھی پانی کے استعمال پر لائسنس دینے کا واٹر ایکٹ تیار کر لیا ہے۔اگر کوئی شہری لائسنس نہیں لے گا تو اس کا کنکشن منقطع کر دیا جائے گا، اس بل کی رو سے گھریلو صارف اگر پانی کی موٹر گھر میں لگاتا ہے تو اسے بھی لائسنس حاصل کرنا پڑے گا، اس پابندی کا دائرہ کار پنجاب کے دیہاتوں تک بڑھایا جائے گا۔