جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

میں عمران خان کی دوستی میں چپ ہوں، بول پڑا تو بات بہت دور تک جائیگی،پی اے سی میں نام کی شمولیت پر شیخ رشید پھٹ پڑے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 5  فروری‬‮  2019 |

فیصل آباد (این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم عمران خان کی دوستی میں چپ ہوں، بول پڑا تو بات بہت دور تک جائیگی،پی اے سی کیلئے میرا نام وزیراعظم نے بھیجا، قانونی طور پر کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔

منگل کو فیصل آباد میں  پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ کو پروڈکشن آرڈر کیوں دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کی دوستی میں چپ ہوں،بول پڑا تو بات بہت دور تک نکل جائیگی۔شیخ رشید نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کیلئے میرا نام وزیراعظم نے بھیجا ہے،قانونی طور پر کوئی اس کا راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ چھوٹی چوریوں میں ملوث تمام افراد کو رہا کردیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ میں یہ کیس بھی دائرکروں گا کہ لوگوں کے بیسیوں کیسز ہیں جبکہ یہ موجیں مار رہے ہیں،ان کی آنیاں جانیاں دیکھیں۔ وزیر ریلوے نے لیگی قیادت کا نام لئے بغیر کہا کہ ڈیل کی بات کرنیوالے ڈھیٹ ہوچکے ہیں، یہ 20 سال پہلے جن بیماریوں کی بنیاد پر پاکستان سے بھاگے تھے، وہ رپورٹیں منظر عام پر لائی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…