حافظ آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل تارڑ نے موجودہ حکومت کو تختی پلٹ تبدیلی کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان صحت کارڈ کا اجراء مسلم لیگ ن کی حکومت نے کیا اور ہم نے 40لاکھ خاندانوں کی یہ صحت کارڈ جاری کےئے۔ تبدیل سرکار نے ہماری سکیم کا نام بدل کر افتتاح کردیا۔ عوام انکے دھوکے میں آنے والی نہیں ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے ایک کروڑ
نوجوانوں کو روزگار دینے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے ہیں اور انکی پالیسیوں کی وجہ سے ہوسکتا ہے انکے دور میں ایک کروڑ لوگ بے روزگا ر ہوجائیں۔ ملکی معیشت جس تیزی سے تباہی کی جانب جارہی ہے ۔ اسکی وجہ سے عوام دن بند مہنگائی بے روزگاری کی دلدل میں پھنستے دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان بنانے کے کھوکھلے دعوے اب پوری قوم پر آشکار ہوچکے ہیں۔