کابل (آن لائن) پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے سفارتی کامیابیاں رنگ لے آئیں، کابل میں افغان خواتین نے کشمیریوں کے حق میں ریلی نکالی، خواتین گھروں سے باہر نکل آئیں اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق
دنیا بھر میں کشمیری اور کشمیریوں سے ہمدردی رکھنے والوں نے یوم یکجہتی کشمیر منایاپاکستان میں ہر سال بھرپور انداز میں یوم کشمیر منایا جاتا ہے۔ یوم کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور قراردادیں بھی منظور کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کی جاتی ہے۔ جس کا مقصد صرف اور صرف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنا ہوتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار افغانستان میں یوم کشمیر منایا گیا ہے۔اس کو پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ کابل میں افغان خواتین گھروں سی باہرنکل آئیں۔ خواتین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ جن پر کشمیری عوام کے حق میں جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی خواتین نے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے حق میں اور بھارتی فورسز کے خلاف نعرے لگائے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان خواتین کی بڑی تعداد نے احتجاج میں حصہ لیا۔یہ افغانستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے افغان خواتین نے کشمیرکے حق میں سڑکوں پراحتجاج باقاعدہ کیا ریکارڈ کروایا ہے۔۔