پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف متعدد بیماریوں کا شکار، علاج پاکستان میں ہوگا یا بیرون ملک؟خصوصی میڈیکل بورڈ نے رپورٹ پیش کردی

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے علاج معالجے کے لئے تشکیل دیئے گئے 6 رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ و پرنسپل سروسز ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے نواز شریف کے دل کے سپیشلائز علاج کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا بھی مسئلہ ہے،تمام سفارشات بھجوادی ہیں، انہیں پی آئی سی شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ ہمارے پاس تین ٹرمز آف ریفرنس تھے، پہلے دن ہم نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز میڈیکل بورڈ میں شامل تھے،ہم نے نواز شریف کے طبی معائنے کے علاوہ انکے خون، ہارمون، دل، سٹی سکین کیے ،ہم نے نواز شریف کے گردے کے ٹیسٹ کیے،ٹانگوں، آنکھوں، دماغ کے خون کے شریانوں کے ٹیسٹ کیے،ہم نے آج فائنل طبی تفصیلی معائنہ کیا ہے ،محکمہ داخلہ کو تمام سفارشات بھجوائی جائیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کسی مریض کا ٹیسٹ کیا جاتا ہے ہم آئینی طور پر ٹیسٹ کی رپورٹ کسی کو نہیں بتا سکتے سب سے پہلے مریض اور اس کے بعد لواحقین کو رپورٹ بارے بتایا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں کا مسئلہ، خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے اور انکی دوائیوں میں بھی معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سفارش کی ہے کہ انکا عارضہ قلب کے لئے سپیشلائزڈ طبی معائنہ کیا جائے، انہیں پی آئی سی شفٹ کرنے کا حتمی فیصلہ محکمہ داخلہ کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہا کہ نواز شریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…