فیصل آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے معافی مانگ لی ہے اب ان سے کوئی شکوہ نہیں، نواز شریف کو دم کروانے کیلئے لال حویلی آنا چاہیے،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور بلاول کو لال حویلی آنا چاہیے، شریف برادران اللہ کی پکڑ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ میاں صاحب کو صحت دیں، وہ 20 سال سے بیمار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پر لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ 30مارچ تک ڈیل یا ڈھیل کا پتہ چل جائے گا،اس بار مفت کا این آر او نہیں ہو گا کچھ دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ این آر او نہیں کرے گا، چلمن کے پیچھے بہت چیزیں چل رہی ہیں، شہباز شریف مجھ سے خوف زدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری را نی سے صلح ہو گئی ورنہ آج میں بہت بڑا دینے والا تھا ۔سا بق صو با ئی وزیر قانون پنجاب را نا ثنا ء للہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ بد بو دار شخص ہے میں یہان بد بو پھیلا نہ نہیں چا ہتا۔کشمیریوں کی جد و جہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی خارجہ پالیسیاں پاکستان میں بن رہی ہیں کسی بھی ملک کی خارجہ پالیسی اس ملک کی معیشت کی علامت ہو تی ہے ۔ شیخ رشید نے کہاکہ منی بجٹ میں اچھے فیصلے کیے گئے عمران خان اور وزیر خزا نہ کی معا شی پا لیسیاں کام کر گئیں جس کا احساس فیصل آباد آکر ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ فیصل آباد حقیقت میں پاکستان کا نہیں پوری دنیا کا ما نچسٹر ہے یہ ہفتے میں ایک مال گاڑی مانگ رہے ہیں میں ان کو روزانہ ایک مال گاڑی دینے کو تیار ہوں میری فیصل آباد کے تا جروں کو کھلی آفر ہے کہ
وہ فیصل آباد کا ریلوے اسٹیشن ہی خود چلا ئیں صرف ریلوے کا کرا یہ ریلوے کو دیں اپنی گاڑیاں چلا ئیں میں آج ہی معا ئدے پر دستخط کر نے کو تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے پر 25 ارب کا قرضہ ہے میں ریلوے کو مشکل حالات میں ٹیک اوور کیا 27کلو میٹر کی اورینج ٹرین پر 200ارب ڈا لر لگا ئے جا رہے ہیں اتنی رقم مجھے دی جا تی تو پو رے ملک میں ٹرینیں چلا دیتا۔انہوں نے کہا کہ رواں ماہ بھی 20نئی ٹرینیں چلا یں گے دنیا میں پاکستان پہلا ملک ہے یہاں ریلوے منا فع میں جا رہی ہے دنیا بھر میں ٹرینیں حکومت چلا رہی ہیں پاکستان ریلوے میں آج ہر ٹرین پیک جا رہی ہے ہم بکنگ بند کر نے پر غور کر رہے۔