پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

ایف بی آر نے پشاور ، مردان ، ابیٹ آباد سمیت بڑے شہروں میں جائیدادوں کی نئی سرکاری قیمتوں کا تعین کردیا ،تفصیلات جاری

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن)ایف بی آر نے پشاور ، مردان ، ابیٹ آباد میں جائیدادوں کی نئی سرکاری قیمتوں کا تعین کردیا ہے صوبائی دارلحکومت پشاور کے 100سے زائد ، ابیٹ آباد کے 50سے زائد اور مردان کے 80سے زائد علاقوں میں جائیدادوں کی فروخت پر

ایڈوانس انکم ٹیکس ( ود ہولڈنگ ٹیکس ) کی وصولی بڑھانے کے لئے کمرشل اور رہائشی جائیدادوں کی فیئر مارکیٹ ویلیو میں اضافہ کردیا ہے ایف بی آر کی ویب سائٹ پر تین اضلاع کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جائیدادوں کی کیٹگری کی تعداد 5سے بڑھا کر 8کر دی ہے ۔ فقیر آباد ، حیات آباد ، رنگ روڈ ، جی ٹی روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، تہکال ، ڈیفنس کالونی ، گلبرک ، ارباب روڈ ، ورسک روڈ ، ہشتنگری ، لاہور ی ، شاہین مسلم ٹاؤن ، سمیت پشاور کے 92یونین کونسلوں ابیٹ آباد کے حویلیاں روڈ ، سپلائی روڈ ، مسجد روڈ ، مردان کے مردان روڈ ، مردان ڈیفنس ، طورو ، صوابی روڈ ، چارسدہ روڈ ، نوشہرہ روڈ ، سمیت دیگر علاقے شامل ہیں رہائشی پراپرٹی کے ریٹ میں 50ہزار سے 2لا کھ روپے فی مرلہ جبکہ کمرشل پراپرٹی میں 2لاکھ سے 8لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ریٹس میں اضافہ سے گین ٹیکس اور ود ہو لڈنگ ٹیکس میں بھی اضافہ ہو گا ٹیکس جو نان فائلر کے لئے دو فیصد اور فائلر کے لئے ایک فیصد ہے جبکہ ود ہو لڈنگ ٹیکس فائلر کے لئے 2فیصد اور نان فائلر کے لئے 4فیصد ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…