پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

صرف 1سال میں کتنے ارب روپے کی گیس چوری ہوگئی؟وفاقی وزیر غلام سرور خان کا انتہائی تشویشناک انکشاف

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ( آن لائن )وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ1سال میں 50 ارب روپے کی گیس چوری ہوتی رہی جس سے دونوں گیس کمپنیاں 142ارب روپے کی مقروض ہیں اگر قیمتوں میں اضافہ نہ کرتے تو 154 ارب کی مزید مقروض ہو جاتیں لیکن چوروں اور ڈاکوؤں کا دور ختم ہو چکا اب انہیں حساب دینا ہوگا اور جیلوں میں جاناہوگاملک لوٹنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا مرنے والوں کے اکاؤنٹ سے بھی رقم نکل رہی ہے مسلم لیگ نے صرف الیکشن

جیتنے کی خاطر 55 ارب روپے کی سکیمیں دیں چکری ،چونترہ اور روات میں نئے کالجوں کے قیام کے ساتھ ہسپتال اور ریسکیو سروس شروع کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اہلیان حلقہ این اے 59 کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف حلقہ این اے 59 کی سماجی و سیاسی شخصیت ملک نعیم اعوان ،امیر افضل ،چوہدری محمد افضل ، سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی غلام سرور نے کہاکہ 1985 سے اب تک ن لیگ کے خلاف کھڑا ہوں تحریک انصاف نہ بکے گی نہ جھکے گی احتساب ہو کر رہے گاانہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے لیڈر اپنی چوری کے خوف سے ایک دوسرے کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں دونو ں کی چوری نے ملک کو تباہ کیا ہے، 1985 سے میں کہہ رہا ہوں یہ چور ہیں یہ ڈاکو ہیں عوام کو ہاتھ ملانا گوارا نہ کرنے والا عوامی نمائندہ کیسے ہو سکتا ہے ،حلف اٹھانے کے بعد پتہ چلا کہ عمران خان کو خفیہ ڈیل کی پیش کش ہوئی ہے مگر وہ نہیں مان رہے ہیں نہ ڈیل ہو گی نہ ڈھیل احتساب سب کا ہو گاپوری فیملی کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں انہوں نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے وہ پورے ہوں گے

پہلی گرانٹ روات چک بیلی سمیت حلقے کے عوام پر خرچ کروں گا چکری ،چونترہ اور روات میں کالج بناؤں گاریسکیو 1122 کی سہولت کے ساتھ ہسپتال بھی بناؤں گا انہوں نے کہا کہ اراضی سنٹر کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا تاکہ عوام کہ مشکلات کا ازالہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کو عوام نے منتخب کیا اب وہ حلف لینے سے خوف زدہ ہیں عدالت میں کیس ہے جلد فیصلہ ہو جائے گا ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…