لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی کے ایک درجن سے زائد ارکان نے عدم دلچسپی اور لاپرواہی کے ریکارڈ قائم کر دیئے ۔ تقریبا ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرا سکے۔ 13 اراکین اسمبلی تاحال گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کئے گئے۔ معطل ہونے والوں میں تحریک انصاف کے 6،مسلم لیگ (ن) کے بھی 6 ااور ایک مسلم. لیگ (ق) کی خاتون شامل ہیں۔ معطل ہونے والے
اراکین اسمبلی میں 1 پارلیمانی سیکرٹری اور 1وزیراعلیٰ کا مشیر بھی شامل ہیں۔ نامزد پارلیمانی سیکرٹری ملک تیمور مسعود اور مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عبدالحی دستی کی اسمبلی رکنیت تاحال معطل ہے۔ چوہدری عادل بخش،فتح خالق،خرم اعجاز چٹھہ،بلال یاسین،محمد سلمان،نغمہ مشتاق،پیرزدار محمد جہانگیر بھٹہ،محسن عطا خان کھوسہ،رابعہ احمد بٹ،منیراں یاسین اور باسمہ ریاض نے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔