اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت کے معاملہ پر عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریریں عبوری حکم نامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی نے تحریر کیا۔تحریری عبوری حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے۔تحریری حکم نامے میں کہاگیاکہ نواز شریف کے وکیل نے ان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی۔تحریری حکم نامہ میں کہاگیا کہ نواز شریف کی موجودہ حالت کے پیش نظر
میڈیکل بورڈنے ان کے متعدد میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے۔تحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ۔ حکمنامے کے مطابق آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیں۔تجزیہ نگاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں اتناکچھ موجود ہے کہ توقع کی جاسکتی ہے کہ عدالت نوازشریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کرلے۔ جس کے بعد ان کی ضمانت پر رہائی ممکن ہوسکتی ہے۔