اسلام آباد(این این آئی)شدید ردعمل کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وزیراعظم کو سبسڈی پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی کیلئے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کابینہ نے حج پالیسی کی حتمی منظوری نہیں دی، حج پر سبسڈی کا کوئی تصور نہیں، کوشش کی تھی کہ حاجیوں کا کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے۔