اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

ٹارگٹ پر جانے سے قبل کیا کچھ کیاجاتاتھا؟کراچی میں گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے خودکش بمبار کی تیاری سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کردیئے

datetime 4  فروری‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) کراچی میں گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے خودکش بمبار کی تیاری میں مہلک ادویات کے استعمال کا انکشاف کر دیا ہے۔کراچی میں گرفتار ہونے والے خودکش بمبار نے انکشاف کیا ہے کہ ٹارگٹ پر جانے سے قبل مختلف انجکشن لگائے جاتے اور رقم کا لالچ دیا جاتا ہے۔گزشتہ دنوں سی ٹی ڈی آپریشن ٹو کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے دہشت گرد فہیم عرف محمد صاحب نے کہا ہے کہ خودکش بمبار کو گروپ میں شمولیت کے وقت سر میں انجیکشن لگایا جاتا ہے اور انجکشن لگنے کے بعد خود کش

بمبار نیم غنودگی کی حالت میں چلا جاتا ہے۔انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق دہشت گرد نے کہا کہ اسے حملے کی تیاری سے قبل بھی ہونٹ کے اندرونی حصے پر کٹ لگا کر ایک اور انجکشن لگایا گیا تھا جس کے بعد مجھے خوشی محسوس ہو رہی تھی اور نظریں صرف ٹارگٹ پر تھیں۔گرفتار دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ ہمارے گروپ لیڈر نے مارے جانے کی صورت میں ڈیڑھ لاکھ روپے افغانی دینے کا کہا تھا جب کہ دہشت گرد نے افغانستان سے پاکستان نقل و حرکت کے لئے افغان پاسپورٹ بھی بنا رکھا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…