کبیروالا/ عبدالحکیم (این این آئی ) تھانہ سراے سدھو نند پور میں ماں بیٹی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے علاقے تھانہ سراے سدھو نند پور کی رہائشی خاتون ماں بیٹی نے حالات سے دل برداشتہ ہوکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کر لیا بتایا جاتا ہے کہ یہ خاندان مہنگائی کے منہ زور حالات سے ماں بیٹی فاقوں سے مجبور ہوکر گلے میں پھندا ڈال کر زندگیوں کا خاتمہ کر لیا۔45سالہ حالات سے دل برداشتہ ماں نسرین بی بی اور 19 سالہ بیٹی صائمہ نے موت کو گلے لگا لیا۔