اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نوازشریف کو ضمانت ملنے کا امکان ۔۔پرسوں کیا ہونے جارہا ہے؟لیگی کارکنوں کی نظریں جم گئیں

datetime 4  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کو بدھ کے روز طبی بنیادوں پر ضمانت ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت بدھ 6 فروری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔

عین ممکن ہے کہ نواز شریف کی طبیعت کو دیکھتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی جائے۔یاد رہے کہ گذشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے نیب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل کو نوٹس جاری کیا تھا۔ نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست ضمانت میں مؤقف اپنایا گیا کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور انہیں گردوں کا مرض بھی لاحق ہے اور ان کی تین ہارٹ سرجریز ہو چکی ہیں، ہائی کورٹ سے اپیل پر فیصلہ آنے تک سزا معطل کر کے اْنہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔درخواست میں کہا گیا کہ میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو خصوصی علاج کی ضرورت ہے اور میڈیکل بورڈ نے اْنہیں اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی۔ نواز شریف نے دل کے عارضہ کو بنیاد بناتے ہوئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا معطلی کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کو علاج کے لیے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کیا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دو روز قبل سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔نواز شریف کی سروسز اسپتال منتقلی کے بعد اسپتال کی سکیورٹی کو سخت کر دیا گیا تھا، خیال رہے کہ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…