جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پولیس کے ہاتھوں ارمان لونی کی شہادت کے خلاف شدیداحتجاج، بات بڑھ گئی،مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 3  فروری‬‮  2019 |

کوئٹہ ( آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں پشتونخوامیپ اور پی ٹی ایم کے رہنماء ابراہیم خان عرف (ارمان لونی) کو پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے تشدد کے ذریعے انھیں شہید کرنے کے خلاف آج بروز پیر 4فروری کو کوئٹہ سمیت جنوبی پشتونخواکے تمام اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔ بیان میں تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں ، انجمن تاجران ، مختلف سماجی تنظیموں ،

دوکانداروں سمیت ہر طبقہ فکر کے غیور عوام سے ہڑتال کی حمایت اور ہر قسم کے کاروبار کو بند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے جبکہ پشتونخوامیپ کے تمام کارکنوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں ،دکانداروں سے رابطے میں رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شعوری منصوبہ بند سازش کے تحت پر امن جنوبی پشتونخوا میں دہشتگردی ،بدامنی ، لاقانونیت مسلط کرکے انارکی پیدا کی جارہی ہے اور اس بہانے ہمارے غیور عوام کو امن کے نام پر بھکاری بنا کر انھیں ،وحشت اور خوف ہراس میں مبتلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے تاکہ ہمارے غیور عوام کو اپنے سیاسی معاشی ثقافتی سمیت ہر قسم کے قومی حقوق واختیارات کے حصول اور باوقار پر امن زندگی اور ترقی وخوشحالی کے منزل کی جدوجہد سے دستبردار کیا جاسکے ۔ لیکن پشتون غیور ملت ایسے تمام سازشوں کو ناکام بناکر اپنا قومی جمہوری جدوجہد ہر قسم کے گھمبیر حالت میں بھی جاری رکھ کر ملی ارمانوں کی تکمیل کرکے رہیگی۔  پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیز میں پشتونخوامیپ اور پی ٹی ایم کے رہنماء ابراہیم خان عرف (ارمان لونی) کو پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے تشدد کے ذریعے انھیں شہید کرنے کے خلاف آج بروز پیر 4فروری کو کوئٹہ سمیت جنوبی پشتونخواکے تمام اضلاع میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…