پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

شہید ابراہیم خان عرف ارمان لونی سپرد خاک،جنوبی پشتونخواکے تاریخ کے سب سے بڑے جنازے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت 

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آن لائن)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پریس ریلیزکے مطابق شہید ابراہیم خان عرف ارمان لونی کو آج قلعہ سیف اللہ کے مقامی قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا جنوبی پشتونخواکے تاریخ کے سب سے بڑے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔ جس میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں ،کارکنوں اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے تعزیتی اجتماع سے پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب ایاز خان جوگیزئی ، پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ، شہید ارمان لونی کی ہمشیرہ وڑانگہ لونی اور پشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات رضا محمد رضا نے خطاب کیا۔ اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے نواب ایاز خان جوگیزئی نے کہا کہ آج ارمان شہید کے خون نے ہمیں نیا جذبہ اور ولولہ دیا ہے ارمان لونی شہید سمیت تمام شہدا کی قربانیوں کو ہماری غیور ملت راہیگاں نہیں ہونے دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی استعمار نے ہماری سرزمین پر قبضہ کیا اور ہم پر ظلم وجبر کیا مگر آج کی اس مملکت کی ریاستی اداروں نے ہمارے عوام کے ساتھ جو کیا وہ تاریخ میں کبھی بھی نہیں ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اسٹیبلشمنٹ کی ظلم وجبر ایک طرف لیکن وطن فروش گل خانوں کی وطن فروشی اور اپنے معمولی مراعات کیلئے سب کچھ دشمن کے حوالے کرنا سب سے تکلیف دہ بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے خیسور کے واقعہ نے ہمارے دلوں پر ایسا داغ لگا کر چھوڑا جس کو ہم کبھی بھی نہیں بھول سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جنوبی پشتونخوا کے مختلف شہروں اور علاقوں میں آپریشن کے ذریعے وزیرستان جیسے حالات پیدا کےئے جارہے ہیں وزیر ستان میں اس بدامنی اور المناک صورتحال کیخلاف ایک نوجوان منظور پشتین کی شکل میں پیدا ہوا۔ جس نے تمام پشتون عوام میں بالعموم اور وزیرستان میں ایک نیاجذبہ پیدا کیا ۔

اگر ہمارے آباؤ واجداد بھی آج کے اس عظیم الشان تعزیتی اجتماع اور جنازے میں شریک لوگوں کی طرح ہمت کرتے تو ہم ایسے حالات کا سامنا کبھی بھی نہ کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی قوم کی بدحالی اور اس فنا وبقاء کے مسئلے سے نبردآزما ہونے کیلئے تمام پشتون قیادت کو ایک ہوکر اس سنگین حالت سے نکلنے کیلئے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی ایم کے اولین شہید ارمان شہید کے نمازجنازہ کے موقع پر میں تمام پشتون سیاسی قیادت ، کارکنوں سے اپیل کرونگا کہ وہ اپنی دیگر سیاسی فعالیتوں کو معطل کرکے صرف اور صرف پشتون اتحاد واتفاق کیلئے یکجا ء ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن قوتوں نے ہمارے سرزمین اور وسائل کا جس بے دریغ طریقے سے لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔ گزشتہ انتخابات میں جس طرح اپنے من پسند لوگوں کو اسمبلی تک پہنچایا گیا وہ ہم سب اور تمام عوام کے سامنے ہیں جو اسمبلی کے فلور پر پشتون حقوق واختیار ات کے حصول تو کجا اس دردناک واقعہ کی مذمت تک نہیں کرسکیں گے اور ہمارے پارٹی کے صرف ایک ممبر ہی اس کیلئے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اب بھی اٹھائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک کی اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں اور ہمیں تشدد پر نہ اُکسایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ میں مختلف قائدین اور سیاسی پارٹیو ں سے مشورہ کرکے ایک پشتون قومی جرگے کو بُلانے کا فیصلہ کرونگا۔اجتماع سے منظور پشتین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اس عظیم شہید کے قاتلوں کو ہر لحاظ سے جانتے ہیں اور ملک کے ریاستی ادارے اس بات کے ذمہ دار ہے اور ہم آج اس عظیم الشان تعزیتی اجتماع کے موقع پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے شہید کے قاتلوں کو کبھی بھی معاف نہیں کرینگے ، ہر قسم کی پابندیوں اور رکاوٹوں کے باوجود آج ہم قلعہ سیف اللہ میں ہزاروں لوگوں کے درمیان موجود ہیں اور جو ظلم وزیادتی لورالائی میں جس پولیس آفیسر نے کیا ہے ہم اسُے معاف نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سارے پشتون پولیس آفیسران ہے جو اپنے ملت کے قومی حقوق کیلئے مر مٹتے ہیں لیکن ارمان شہید کے قتل میں ملوث بھی پشتون آفیسر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بہت سارے وکلاء ،اساتذہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو شہید کیا گیا ہے ۔ لورالائی میں ریاستی اداروں نے ایک خاص سازش اور دہشتگردی کے مختلف واقعات کےئے جس کا مقصد جنوبی پشتونخوا میں دہشتگردی کیلئے راہ ہموار کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک فیصلہ کن احتجاج کی تاریخ دینا چاہتے تھے مگر ہم اکیلے لائحہ عمل طے کرنے کی بجائے مختلف سیاسی پارٹیوں سے صلاح ومشورہ کرکے آگے بڑھنا چاہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آج 4فروری کو تمام جنوبی پشتونخوامیں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے اور شہید ارمان لونی کی ہر جگہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ جلد از جلد ارمان لونی شہید کی قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انھیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس عظیم الشان اور تاریخی اجتماع میں شہید ارمان لونی کے ہمشیرہ وڑانگہ لونی اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے کی شرکت نے ہمیں مزید حوصلہ دیا ہے اور ہم انشاء اللہ وڑانگہ لونی کے اور ان کے خاندان کے ہر دکھ ودرد میں شریک ہونگے۔ اور ہم تمام ملت کی اتحاد واتفاق کے ذریعے اپنے شہید ارمان لونی کی ارمانوں کی پائے تکمیل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پشتونخوا کے تمام شہر وعلاقے ہماری تاریخی سرزمین ہے اور جو لوگ باہر سے آئے ہیں اُس نے ہم پر ظلم وتشدد کا بازار گرم کیا ہے ۔ اجتماع سے شہید ارمان لونی کی ہمشیرہ وڑانگہ لونی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی ارمان شہید کا یہ ارمان تھا کہ پشتون غیور ملت اپنے حقوق واختیارات کے حصول کیلئے یکجاء ہوجائیں اور آج اس جنازے کے عظیم الشان اور سیلاب کی مانند اجتماع نے شہید ارمان لونی کے ارمانوں کو تکمیل کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ارمان لونی کی زندگی اس قوم کیلئے تھی اور ہم 70سال سے بدامنی ، لاقانونیت کا شکار ہیں اور مجھے اپنے بھائی کا قاتل معلوم ہے اور اس قاتل کی نشاندہی پی ٹی ایم کی وجہ سے ہوئی ہے کیونکہ پی ٹی ایم نے نوجوانوں اور ہمارے عوام میں جرات اور ہمت کی نئی لہر پیدا کی ہے اور ہم اپنی اس سرزمین پر امن چاہتے ہیں

اور اپنا قومی واک واختیاراور اپنے وطن کے تمام وسائل پر کنٹرول چاہتے ہیں ۔ اجتماع سے رضا محمد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع اس بات کی دلیل ہے کہ اب تمام پشتون عوام اپنے قومی مطالبات پر متحد اور یکجاء ہے اورآج کے اس عظیم الشان اجتماع کا متفقہ مطالبہ ہے کہ ارمان شہید کا قاتل ریاست ہے اور ریاست کے ظلم وجبر کے خلاف ہمیں متحد اور منظم ہوکر جدوجہد کرنی ہوگی۔ تجہیز وتدفین کے مراسم میں پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت اراکین قومی اسمبلی علی وزیر ، محسن داوڑ ، ثناء اعجاز ، ڈاکٹر سید عالم مسعود، ادریس خان وزیر ، عبداللہ ننگیال سمیت پشتونخوامیپ کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے ، ،عبدالمجید خان اچکزئی ، علاؤالدین کولکوال ، مرکزی کمیٹی کے اراکین چےئرمین اللہ نور خان ،سابقہ ایم پی اے عارفہ صدیق سمیت پارٹی کے عہدیداروں ،ہزاروں کارکنوں ، مختلف ضلعوں کے پارٹی عہدیداروں کارکنوں ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کارکنوں ،تاجروں ، علماء کرام ، سول سوسائٹی ، وکلاء ، اساتذہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ پی ٹی ایم کے رہنماء قاری ادریس نے پڑھائی ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…