اسلام آباد (یوپی آئی) ضمنی مالیاتی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد ‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے رابطہ‘ اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن واپس لینے کی درخواست کردی۔ شہباز شریف نے دوسری جماعتوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔
اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر 10 فروری تک اجلاس بلانے کے پابند ہیں جبکہ حکومت 18 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے منی بجٹ پاس کروانا چاہتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ضمنی مالیاتی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 18 فروری کو طلب کرنے پر غور شروع کردیا ہے ۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے رابطہ کیا ہے اور اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی ریکوزیشن واپس لینے کی اپیل کی ہے جبکہ شہباز شریف دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپوزیشن کی جمع کروائی گئی ریکوزیشن کے مطابق سپیکر پر دس فروری تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا لازم ہے جبکہ حکومت اٹھارہ فروری کو اجلاس بلا کر منی بجٹ پاس کروانے کی خواہشمند ہے۔ ضمنی مالیاتی بل پر سینیٹ کی سفارشات قومی اسمبلی کو موصول ہوگئی ہیں جس کے بعد ‘ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے رابطہ‘ اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن واپس لینے کی درخواست کردی۔ شہباز شریف نے دوسری جماعتوں سے مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر سپیکر 10 فروری تک اجلاس بلانے کے پابند ہیں جبکہ حکومت 18 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے منی بجٹ پاس کروانا چاہتی ہے۔