اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ مشیر بننے سے پہلے وزیراعظم کو ڈیسکون کمپنی میں ہولڈر ہونے سے آگاہ کیا تھا ڈیم کے ٹھیکے کے لئے کوئی اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا۔ تحقیقات پر اعتراض نہیں جو چاہئے انکوائری کا شوق پورا کر لے۔ گزشتہ برس تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر تھا جبکہ رواں سال برآمدات زیادہ ہوں گی ۔اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں برس برآمدات میں اضافہ ہو گا جبکہ گزشتہ سال تجارتی خسارہ
37 ارب ڈالر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیسکون کمپنی کو مہمند ڈیم کا ٹھیکہ ملنا مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے۔ ڈیسکون کمپنی سے مستعفیٰ ہو ا ہوں لیکن اب بھی شےئر ہولڈر ہوں میں نے ڈیم کے ٹھیکے کے لئے کسی قسم کا اثرو رسوخ استعمال نہیں کیا جبکہ کمپنی کے فیصلوں میں بھی میرا کوئی کردار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو مشیر تجارت بننے سے قبل مہمند ڈیم ٹھیکے کے نتیجے میں ہونے والی ممکنہ تنقید سے آگاہ کر دیا تھا۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اپوزیشن سمیت جو چاہئے میری سابقہ کمپنی سے اب کوئی سرو کار نہیں ہے۔