راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو میرے خلاف ٹوےئٹ پر سر عام معافی مانگیں، شہباز شریف کرپٹ اور اخلاقیات سے عاری انسان ہیں ، ان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئر مین لگانا غیر قانونی ہے ،نواز شریف کے ساتھ معاملات ڈیل کی بجائے ڈھیل کی جانب بڑھ رہے ہیں ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بزدل سیاست دان ہیں نواز شریف ایک طرف تو دل کے مریض ہیں تو دوسری جانب مرغن غذائیں کھا رہے ہیں کلثوم نواز بہادر عورت تھی نواز شریف کے سا تھ معاملات ڈیل کی بجائے ڈھیل کی جانب بڑھ رہے ہیں وزیراعظم عمران خان کی مرضی کے بغیر نواز شریف کو ڈیل نہیں مل سکتی وزیراعظم عمران خان نے ڈیل کے متعلق مجھ سے کہا ہے کہ (نو وے ایٹ آل) ،کچھ دن قبل عمران خان کی ترکی کے دورے کی روانگی کے وقت میں نے ان سے کہا تھا کہ طیب اردگان کی اہلیہ میری بہن بنی ہوئی ہیں دورے سے واپسی پر عمران خان نے مجھے کہا کہ کہ طیب اردگان نے مجھ سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیا چل رہا ہے کہ میں نواز شریف کی ڈیل کروا رہا ہوں شیخ رشید نے کہا کہ 30 مارچ تک شہباز شریف اور نواز شریف کی سیاست کا جھاڑو پھر جائے گا شہباز شریف کرپٹ اور اخلاق سے عاری انسان ہیں ایسے انسان کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چےئر مین نہیں لگایا جا سکتا آصف زرداری کرپشن کی دنیا کے گٹر ہیں بلاول بھٹو میرے متعلق اپنے ٹویٹ پر سرعام مجھ سے معافی مانگیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو میرے خلاف ٹوےئٹ پر سر عام معافی مانگیں، شہباز شریف کرپٹ اور اخلاقیات سے عاری انسان ہیں