پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

شیدا چپڑاسی عوام کو بتائے اپنا طبی معائنہ کیوں نہیں کروا رہا،رانا ثناء اللہ نے حدیں پار کرلیں

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیدا ٹلی عْرف چپڑاسی اپنا قد بڑھانے کیلئے شہباز شریف کے بارے میں بات کرتے ہیں۔اتوار کو سینئر لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیدا ٹلی عْرف چپڑاسی اور پنڈی کے شیطان کا پبلک اکاونٹس کمیٹی ( پی اے سی )میں خیر مقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈی کا شیطان ہی بیماری پر سیاست کر سکتا ہے، یہ شیدا ٹلی عْرف چپڑاسی عوام کو بتائیں کہ آپ اپنا طبی معائنہ کیوں نہیں کروا رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں پارلیمنٹ کا سینئر ترین سیاستدان ہوں۔’ شہبازشریف تو پہلی مرتبہ منہ اٹھاکر قومی اسمبلی میں آگیا ہے،شہبازشریف کے پاس کیا تجربہ ہے ،شہبازشریف نے تو پٹواری،تھانے اور بیوروکریٹ کے گھروں میں گھس جانیکی سیاست کی ہے اوریہی ان کاتجربہ ہے۔وزیرریلوے نے کہا کہ 20سال پہلے جو بیماری شہبازشریف کو جو بیماری تھی آج بھی اس بیماری میں کوئی فرق نہیں آیا،شاید یہ بیماری اس لیے رکھتے ہیں کہ ضمانت میں آسانی ہو۔شیخ رشید نے کہا کہ ان کی بیماری کی بنیادی وجہ یہ ہیکہ جب ڈیل میں ناکام ہوگئیتوڈھیل کی طرف چل پڑے ،یہ ڈھیل کو اپنا حق سمجھتے ہیں،یہ بزنس مین سیاستدان ہیں،ان کوڈیل کرناآتی ہے،اب یہ ڈھیلنگ پراسس میں ہیں۔مسلم لیگ کے رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کی شیخ رشید کا پی اے سی میں مقابلہ کرنے کیلئے پی اے سی ممبر بننے کی خواہش پر وزیر ریلوے نے کہا کہ دونوں کو فی الفور پی اے سی کا ممبر بنایا جائے۔ اتوار کو سینئر لیگی رہنما نے اپنے ایک بیان میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ شیدا ٹلی عْرف چپڑاسی اور پنڈی کے شیطان کا پبلک اکاونٹس کمیٹی میں خیر مقدم کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…