سرگودھا (آن لائن) حکومت نے گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیلئے آسان شرائط عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق حکومت مختلف مقامات پر ATM مشینیں نصب کریگی جہاں پر عوام اپنے گیس اور بجلی کے بل اپنی مرضی کے مطابق آسان اقساط میں آنیوالے بل سے قبل ادا کرسکیں گے محکمہ ٹیلی فون
کی جانب سے اپنے دفاتر میں ATM مشین نصب کردی گئی ہے جہاں پر عوام اپنے ٹیلی فون کے بل اپنی مرضی سے ادا کرتے ہیں اس سے صارفین پر بوجھ بھی انتہائی کم پڑتا ہے اور وہ بآسانی اپنے بل ادا کردیتے ہیں یہی سہولت گیس اور بجلی کے بلوں پر بھی دینے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔