راولپنڈی( آن لائن )نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کسٹمز حکام نے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے برطانوی نژاد پاکستانی خاتون سے 43 لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدکر لی مسافر خاتون زبیدہ بیگم پی آئی اے کی پرواز پی کے 701
سے برطانیہ روانگی کے لئے ایئر پورٹ پہنچی جہاں پر کسٹم کاؤنٹر پر چیکنگ کے دوران خاتون کے بیگ سے ہزاروں پاؤنڈ،2717 سعودی ریال اور 61520 روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمدہوئی جس پرکسٹم عملہ نے کرنسی قبضہ میں لے کر خاتون کو حراست میں لے لیا۔