ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آصف زرداری کے اثاثے فروخت کر کے رقم تقسیم کی جائے تو صوبے کے ہر شخص کے حصے میں کتنی رقم آئے گی؟ حیرت انگیز دعویٰ کردیاگیا

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے اثاثے فروخت کر کے رقم تقسیم کی جائے تو صوبے کے ہر شخص کے حصے میں 2 کروڑ روپے آئیں گے، پاپا کی باجی نے سندھ کے اسپتالوں کا باجا بجا دیا ہے،اسمبلی میں ایسے بولتی ہیں لگتا ہے کہ سچ بول رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار اپوزیشن لیڈر سندھ نے اندرون سندھ دورے کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ سندھ کے حالات بہت خراب ہوتے جا رہے ہیں ،سندھ حکومت نے اندورنِ سندھ میں کوئی قابلِ اطمینان اقدامات نہیں کیے،اسپتالوں، اسکولوں اور وہاں کے مکینوں کی حالت بہت بری ہے۔پاپا کی بہن نے صوبے کی حالت بری کردی ہے، اگر صرف زرداری کے اثاثے فروخت کر کے ان سے حاصل ہونے والی رقم سندھ کے عوام میں تقسیم کی جائے تو ہر شخص کے حصے میں کم از کم 2 کروڑ روپے آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ سانگھڑ میں 200 بیڈ پر مشتمل اسپتال ہے لیکن 20 اسامیاں خالی تھیں جب کہ ای سی جی روم میں کوئی ایڈیشنل نوٹس نہیں لگایا گیا تھا۔ اسپتال کی ناقص صورتحال دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ اسپتال میں بلڈ پریشر ٹیسٹ کروایا جو کہ غلط آیا جبکہ اسپتال میں پانچ ایمبولینس ہیں جن میں سے صرف ایک ہی چل رہی ہے۔اسپتال میں مریضوں کے لیے بستر تک میسر نہیں، وہاں مچھر مارنے کی مشین ناکارہ کھڑی ہے جبکہ مچھروں کی بہتات ہے۔ ایک ڈائیلاسسز کا وارڈ بہت اچھا لگا مگر معلوم ہوا کہ وہ حکومت کے زیر انتظام نہیں بلکہ کوئی فلاحی ادارہ چلا رہا ہے۔ڈسٹرکٹ اسپتال میں ایک بھی انکیوبیٹر نہیں ہے۔ پورے اسپتال میں ایک بھی مکینکل وارڈ نظر نہیں آیا۔فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ 200بستروں کے اسپتال میں صرف46 نرسیں تعینات ہیں اور ہر مریض کو ادویات میں دوائی زینیکس دی جارہی تھی۔ لگتا ہے کہ اس کی مدت معیاد ختم ہو رہی تھی، ہم وزیرصحت کو دعوت دیتے ہیں وہ ساتھ چل کر ایک سرپرائز دورہ کریں۔

پھر انہیں بھی حقیقت کا علم ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ 27آدمیوں کو 11 لاکھ سے زیادہ تنخواہ دی جاتی ہے، ان کی کوئی تربیت نہیں اور نہ کوئی انتظام ہے۔ اگر کوئی آگ لگ جانے کا حادثہ پیش آئے گا تو بجھائیں گے کیسے؟ فلٹرپلانٹ کے ٹینک کی حالت بھی بہت بری تھی ،ایک ٹوٹا اور 2 بالکل خالی تھے۔اسکولوں کی حالت زار بیان کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ ایسے تعلیمی ادارے بھی دیکھے جہاں بھینسیں بندھی ہوئی ہیں، جب 250 جانوروں کو اسکول میں باندھنے کی وجہ پوچھی تو معلوم ہوا دو سال پہلے

سیلاب کی وجہ سے انہیں یہاں باندھا جبکہ وہاں مقیم افراد نے کہاکہ غریب ہیں رہائش کا کوئی ٹھکانہ نہیں اس لیے یہاں مقیم ہیں۔اپوزیشن لیڈرنے کہا کہ اگر غریب ہیں تو ان کے پاس بھینسیں ہیں ان میں سے ہر ایک کی قیمت 2 لاکھ روپے ہیں، اسکول میں ملازمت کرنے والے استاد کے منہ میں گٹکا اور اسے انٹرمیڈیٹ کی اسپیلنگ کا بھی علم نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کی عیاشی تو اب چند ماہ کی ہے، جبکہ بلاول ایکسپریس کا تعین ہم کریں گے کہ اسے کونسے اسٹیشن پر رکنا ہے ۔ اٹھارھویں ترمیم کی کچھ شقوں کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

سانگھڑ شہر کی حالت زار کو دیکھ کر رونا آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سندھ کے لوگوں سے کہتا ہوں کہ جاگو،اندرون سندھ کے اسکولوں کی دیواروں پر پان اور گٹکوں کی پچکاریاں نظر آتی ہیں اور اسکولوں کی حالت تباہ حال ہے۔ایک گورنمنٹ اسکول کو بھینسوں کا باڑہ بنادیا گیا تھا، اسکول ٹیچر غیر تربیت یافتہ ہیں،میں نے ایک اسکول ٹیچر سے پوچھا انسائیکلوپیدیا کیا ہے وہ کہنے لگا جانور کے منہ کو کہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اب تو سانگھڑ اور کراچی کی ایک جیسی صورتحال ہے۔جیسا سانگھڑ میں کچرا ہے ویسی ہی کچرے کی صورتحال کراچی میں ہے۔

ایک سوال پر فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ سانگھڑ سے رکن قومی اسمبلی شازیہ مری کا شوہر پڑھا لکھا ہے شازیہ مری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ منی بدنام ہوئی پپو کے لئے اور چپو کا ہمیں پتہ نہیں، ا نھوں نے کہاکہ آصف علی زرداری کرلو عیاشی 4 ماہ بعد بلاول ایکسپریس کے اسٹیشن کا ہم طے کرینگے کہ کہاں رکے گی کیونکہ ریلوے ہمارے پاس ہے، اب سندھ نہیں اے سے شروع ہونیوالی جیل اٹک یا اڈیالہ جائینگے۔ اپوزیشن لیڈر نے فائر بریگیڈ کی بدحالی پر وزیر بلدیات کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا کہا کہ وزیر بلدیات بلڈنگ گرنے پر نہیں تو سانگھڑضلع کی خراب حالت پر استعفیٰ دے دیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…