اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن پر کشمیر فنڈ کا پیسہ ہڑپ کرنے کا الزام ،تحقیقات شروع،افسوسناک انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے امور کشمیرعلی امین گنڈا پور نے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمن پر کشمیر فنڈ کا پیسہ ہڑپ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات ہورہی ہیں ، جلد مولانا فضل الرحمن جیل میں قید نوازشریف کے ساتھ ہونگے ۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے امین گنڈا پور نے کہا کہ فضل الرحمن پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیر کمیٹی بنتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر فنڈ کا پیسہ ہڑپ کرنے پر فضل الرحمن کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں،جلد وہ بھی جیل میں قید نواز شریف کے ساتھ ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ

فضل الرحمن نے ہمیشہ شہیدوں کے خون پر پیسہ بنایاہے۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ (ن )لیگ کی حکومت مودی سرکار سے تعلقات بنانے میں لگی رہی جبکہ ہماری حکومت نے بھارت سے مذاکرات کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت سے مذاکرات کی بات اس لئے کی تاکہ دنیا کو بتایا جائے کہ مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر دیگرملکوں کو آگاہ کریں گے،فلم بنا رہے ہیں دنیا کو کشمیر میں بھارتی مظالم کا چہرہ دکھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کی محرومی دور کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…