منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

شہزادی ڈیانا اہم پاکستانی شخصیت کی محبت میں پاگل تھیں اور ان کے ساتھ پاکستان منتقل ہونا چاہتی تھیں، عمران خان کی سابق اہلیہ کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 3  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی روزنامے ایکسپریس نے گزشتہ دنوں اپنی ایک رپورٹ میں آنجہانی پرنسز آف ویلز کی ایک قریبی دوست کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہزادی ڈیانا ایک پاکستانی کی محبت میں گرفتار اور پاکستان ہی منتقل ہوجانے کیلئے تیار تھیں۔ رپورٹ میں ڈیانا کی قریبی دوست اور موجودہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان کے 2013 کو ونیٹی فیئر کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا۔

جمائمہ خان نے اس انٹرویو میں بتایا کہ شہزادی ڈیانا پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور برطانیہ چھوڑنے کر پاکستان بسنے کیلئے تیار تھیں۔ڈاکٹر حسنات خان اس زمانے میں برطانیہ میں ہارٹ سرجن کے طور پر کام کررہے تھے اور لیڈی ڈیانا کے دیگر معاشقوں کے برعکس پاکستانی نژاد ڈاکٹر سے ان کے تعلق کو زیادہ پبلسٹی نہیں ملی۔جمائمہ خان نے انٹرویو میں کہا کہ ڈیانا حسنات خان کی محبت میں پاگل اور شادی کرنا چاہتی تھیںیہاں تک کہ پاکستان میں رہنے کے لیے بھی تیار تھیں اور یہ بھی ان وجوہات میں سے ایک ہے جو ہم دوست بنے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیانا مجھ سے جاننا چاہتی تھیں کہ پاکستان میں زندگی گزارنا میرے لیے کس حد تک مشکل ثابت ہوئی۔جمائمہ خان کے مطابق پرنسز آف ویلز نے 2 بار پاکستان کا دورہ کرکے یہاں مستقل رہائش کیلئے ان سے مشورہ کیا ڈیانا پاکستان میں عمران خان کے ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے میں مدد کیلئے آئی تھیں مگر دونوں بار وہ چھپ کر ان کے خاندان سے بھی ملیں تاکہ حسنات سے شادی کے امکانات پر بات کرسکیں۔ونیٹی فیئر کیلئے کام کرنے والی سارہ ایلیسین نے دعویٰ کیا کہ شہزادی ڈیانا کا تعلق 1995 سے 1997 تک ڈاکٹر حسنات خان سے رہا، یہ جوڑا شادی کرنا چاہتا تھا، مگر ڈاکٹر کی والدہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔ شہزادی نے اپنے دوستوں کو بتایا کہ وہ حسنات سے شادی کے بعد ایک بیٹی کی خواہشمند ہیں۔شہزادی ڈیانا حسنات کے خاندان کے بارے میں جاننا چاہتی تھیں خصوصاً ان کی والدہ کی منظوری حاصل کرنا چاہتی تھیں۔

جمائمہ نے اس حوالے سے بتایا کہ اپنے بیٹے کی کسی انگلش لڑکی شادی ہر قدامت پسند پشتون ماں کیلئے بھیانک خواب ہے، آپ اپنے بیٹے کو تعلیم کیلئے برطانیہ بھیجتے ہیں اور وہ اپنے ساتھ ایک انگلش دلہن لے آتا ہے جو کہ خوفزدہ کردیتا تھا۔رپورٹ میں شہزادی ڈیانا کے کچھ دوستوں کے حوالے سے کہا گیا کہ حسنات کی جانب سے شادی سے انکار پر پرنسز آف ویلز دلبرداشتہ ہوگئی تھیں، اس بارے میں جمائمہ خان نے بتایا کہ ڈاکٹر حسنات اس بات سے نفرت کرتے تھے کہ اس شادی کے بعد ان کی پوری زندگی پبلسٹی کی زد میں رہے گی۔

اپنی موت سے قبل شہزادی ڈیانا نے اپنے ایک دوست کو بتایا کہ ہر ایک نے مجھے فروخت کیا، حسنات واحد شخص ہیں جس نے مجھے کبھی فروخت نہیں کیا۔ڈاکٹر حسنات سے تعلق ختم ہونے پر لیڈی ڈیانا نے دودی الفائید سے نیا تعلق شروع کیا۔خیال رہے کہ 19 جولائی 1981 کو لیڈی ڈیانا کی شادی شہزادہ چارلس سے ہوئی جسے دنیا بھر کے میڈیا نے دکھایا اور دو بچوں کی پیدائش بھی ہوئی۔دو بچوں کی پیدائش کے بعد شہزادہ چارلس کی سرد مہری سے لیڈی ڈیانا کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی اور شادی کے مقدس بندھن میں دراڑ پیدا ہونے لگی۔20 دسمبر 1995 میں شہزادی ڈیانا اور ان کے شوہر شہزادہ چارلس کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…