منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان سے گورنر چوہدری محمد سرور ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات ،اہم فیصلے کرلئے گئے

datetime 3  فروری‬‮  2019

لاہور( این این آئی) وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ون آن ون ملاقات کی جس میں عوام کی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں ،امن و امان کی صورتحال ، سانحہ ساہیوال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے درمیان ملاقات میں صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبوں ،صاف پانی کی فراہمی اورسیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیشرفت پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو امن و امان کی صورتحال ، صحت ، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت عوام کی فلاح و بہبود سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعلی عثمان بزدار، فواد چوہدری ، فیاض الحسن چوہان ،نعیم الحق، افتخار درانی، صمصام بخاری، عائشہ چوہدری، یوسف بیگ مرزا، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، زلفی بخاری اور دیگر بھی شریک تھے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی وزیر اطلاعات فواد حسین، وزیر اورسیز پاکستانیز سید ذولفقار بخاری ، وزیر صحت ڈاکٹر عامر کیانی ، معاون خصوصی نعیم الحق، پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان ، وزیر زراعت ملک نعمان لنگڑیال، وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت ، وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، وزیر آبپاشی محمد محسن لنگڑیال، وزیر صنعت میاں محمد اسلم اقبال اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں معاشی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی ، سرمایہ کاری اور ہیومن ریسورس کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا ۔

اس موقع پر ماہر معاشیات ڈاکٹر سلمان شاہ نے تفصیلی بریفنگ بھی دی جس میں کہا گیا کہ پنجاب میں زراعت اور صنعتی پیداوار میں مصنوعات کے تنوع کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں پنجاب کے 50 شہر اور 36 اضلاع کی ترقی کے لیے پلان پر بھی بریفنگ دی گئی اور کہا گیا کہ کم سے کم 15 شہروں کو معاشی حب ڈکلیر کرنے چاہئیں۔اجلاس میں زراعت ، صنعت، توانائی ، انفراسٹرکچراور ہنرمند افرادی قوت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کی فلاح کے لیے انتظامی ڈھانچے کی تنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…