گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بکس کی بجائے سمارٹ کارڈ کا اجراء شروع

3  فروری‬‮  2019

لاہور (این این آئی) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میں اصلاحات کے ایک جامع پروگرام کا نفاذ اچھا عمل ہے ، محکمہ کے تمام ٹیکسز کی کمپیوٹرائزیشن ، رجسٹریشن ، بُکس کی جگہ سمارٹ کارڈ کا اجراء ، پراپرٹی ٹیکس اور موٹر وہیکل رجسٹریشن کے نظام میں عوامی سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ای رپورٹنگ سسٹم برائے پراپرٹی ٹیکس رسیدات کا نظام میں بہتری اور عوام سے براہ راست رابطے میں کمی دور کرنے جیسے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وزیر برائے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمدایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی رسیدات کی ای رپورٹنگ سسٹم کے متعلق میڈیا کے نمائیندگان کو آگاہ کیا۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ محکمہ نے پنجاب بھر کے 36 اضلاع کا پراپرٹی ٹیکس کے ریکارڈ کی آٹومیشن مکمل کر لی ہے۔ڈیپارٹمنٹ نے پہلے سے موجود پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے خامیوں جو کہ جعلی ادائیگی کی رسید، تاخیر ادائیگی کی رپورٹنگ کی وجہ سے کمزور نگرانی (رسیدوں کی دیر سے آمد کے باعث کوئی روزانہ، ہفتہ وار، آدھی رات کی رپورٹیں پیدا کی جا سکتی ہیں، بار بار چالان کے جاری کرنے کے لئے ادائیگی کی جانچ کے نتائج کو مسترد کرنا، انسانی وسائل ، اسٹیشنری اور سازوسامان کے اضافی استعمال، خزانہ کے ساتھ مصالحت کے معاملات، غیر ضروری آڈٹ مشاہدات کو ختم کر کے اس نظام کو بہتر اور اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت کو سمجھا۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ ای رپورٹنگ سسٹم کا نظام ،محکمہ ایکسائز ٹیکس کی ریکوری میں بہتر طور پر نگرانی اور بجٹ کے اہداف کو بروقت پور ا کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔اس سسٹم سے جعلی رسیدوں کا خاتمہ ممکن ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے ریکارڈ کی اپڈیشن اور اصل صورتحال کو باقاعدہ چیک کیا جاتا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ کسی بھی وقت وصولی جمع کرانے کی نگرانی میں خود بھی کروں گااورانسانی وسائل اور دوسرے سازوسامان کے کم استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے ٹیکس دہندہ کو پراپرٹی ٹیکس کی رسیدات اور بروقت اپڈیشن میں دیگر دشواریوں سے نجات ملی ہے۔ وزیر برائے ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے ای رپورٹنگ سسٹم برائے پراپرٹی ٹیکس کی کامیاب لانچنگ کے بعد اب گاڑیو کی رجسٹریشن کا کام بھی بہت حد تک بہتر ہو چکا ہے ۔عوام کی رجسٹریشن بکس سے جان چھوٹ چکی ہے اب نیو گاڑیوں کی رجسٹریشن بک کی بجائے سمارٹ کارڈ دیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…