لاہور (آن لائن) العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سات سال قید بامشقت کی سزا کاٹنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبی معائنہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ہائی بلڈ پریشر اور عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم کو مزید علاج کے لئے ہسپتال داخل کروا دیا جائے جبکہ جیل حکام نے نواز شریف کی طبی معائنہ رپورٹ محکمہ داخلہ کو بھجوا
دی ہے۔ واضح رہے کہ تین روز قبل چھ ڈاکٹروں کی میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا۔ بورڈ نے میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نواز شریف کے مزید ٹیسٹ ہسپتال میں کروائے جائیں گے۔ سابق وزری اعظم کو کب اور کس ہسپتال میں داخل کروایا جائے گا اس کا فیصلہ صوبائی محکمہ داخلہ پنجاب کرے گا۔