اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

رمضان شوگرمل کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حمزہ شہباز مرکزی ملزم نامزد ،قومی احتساب بیورو نے اہم اقدامات کی منظوری دیدی

datetime 1  فروری‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کے ریجنل بورڈ نے رمضان شوگرمل کیس میں سابق وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کرتے ہوئے کرپشن ریفرنس حتمی منظوری کے لئے ہیڈکوارٹر ارسال کرنے کے احکامات جاری کردئیے ، وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

نیب لاہور کے ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس میں جاری تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کرپشن ریفرنس حتمی منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔ریفرنس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزدکیا گیا ۔ ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال سے مبینہ طور پر 21 کروڈ روپے کی کرپشن کے الزام میں تحقیقات جاری تھیں۔ریفرنس چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری کے بعد احتساب عدالت دائر کیا جائیگا۔سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات مکمل ہوگئی ۔ریجنل بورڈ کیجانب سے ملزم فواد حسن فواد کیخلاف کرپشن ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کرنیکی منظوری دیدی گئی ۔ملزم فواد حسن فواد پر اختیارات کے ناجائز استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر 1 ارب سے زائد مالیت کے اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔اجلاس میں ملزم علی جہانگیر صدیقی اور دوسرے ڈائریکٹر کیخلاف ایزگارڈ نائن کمپنی کیس میں جاری انکوائری کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کرنیکی منظوری دی گئی ۔ملزم سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی اور ڈائریکٹر پر مبینہ طور پر کم و بیش 11 ارب روپے کے غبن کے الزام میں تحقیقات جاری ہیں۔

بھاولپور اور رحیم یار خان کے لینڈ ایکویزیشن کلٹرز کیخلاف روڈ توسیعی منصوبے میں 31 ملین کی مبینہ کرپشن کے کیس میں ملزمان کی پلی بارگین درخواست منظوری کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ملزمان حسن محمود اور محمد فاروق پر بھاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیعی منصوبے میں مبینہ طور پر بوگس واؤچرز کے زریعے رقوم غبن کرنیکا الزام ہے۔ڈی جی نے لاہور نے کہاکہ نیب میں’’پسند نا پسند‘‘سے مبرا ہو کر تمام تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جا رہاہے۔نیب کا عزم لوٹی گء عوامی دولت کی واپسی اور “شفاف پاکستان” کا قیام ہے۔نیب لاہور تمام میگا کرپشن مقدمات کی انتہاء شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے جنہیں جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…